بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

حمزہ شہباز مقامی حکومتوں کا بل چیلنج کریں گے

333 Views 0 3 مہینے
حمزہ شہباز مقامی حکومتوں کا بل چیلنج کریں گے
Posted at 6 مئی-2019

لاہور۔ مقامی حکومتوں کا نظام پوری دنیا میں سیاسی جماعتوں کی ابتدائی نرسریاں سمجھی جاتی ہیں۔ ہمارے ہاں بلدیاتی نظام رائج تو ہے مگر بدقسمتی سے کسی بھی سیاسی جاعتوں نے اسے اپنی نرسری بنانے کی کوشش نہیں کی۔ البتہ فوجی آمروں نے اسے اپنے اقتدار کے دوام اور مضبوطی کیلئے استعمال کیا۔ اب پنجاب میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کیلئے پی ٹی آئی بلدیاتی اداروں پر اپنا کنٹرول چاہتی ہے۔

نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی تمام اختیارات ایڈمنسریٹرز کے پاس آ گئے

اسی خواہش کے پیش نظر پی ٹی آئی نیا بلدیاتی سسٹم بھی لے آئی ہے۔ اس بلدیاتی بل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی تمام اختیارات ایڈمنسریٹرز کے پاس آ گئے ہیں۔ اب پنجاب حکومت ایک سال کے اندر اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کی پابندی ہو گی۔

مسلم لیگ ن کی پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں مکمل گرفت تھی

ان بلدیاتی اداروں کے تحلیل ہونے کا سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ ن کو ہوا ہے جس کی پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں مکمل گرفت تھی۔ تمام بڑے شہروں پر اس کے نظام میئر کے عہدوں پر فائز تھے۔ اس بل کو مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسودہ بل کی تیاری کے بعد وہ مقامی حکومت کے بل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

بلدیاتی ادارے عوام میں نچلی سطح پر اختیارت کی منتقلی کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرکروانا بھی جمہوریت کی روح ہے۔ پنجاب حکومت نے نئے لوکل گورنمنٹ بل کے تحت جمہوریت اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر شب خون مارا ہے۔ حمزہ شبہاز شریف نئے بلدیاتی بل کو لاہور ہائیکورٹ سے کالعدم قرار دینے کی درخواست کریں گے۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

7 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے