بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

16-December-2019

بھارت سے کیا گلہ اپنے محافظ ہی عزتیں اچھال رہے ہیں، شہر یار آفریدی

paktv Avatar
215 Views 0 3 مہینے
Posted at 8 ستمبر-2019

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت سے کیا گلہ جب اپنے محافظ ہی ہماری عزتیں اچھال رہے ہیں۔

شہریار خان آفریدی اے آر وائے نیوز کے پروگرام ‘اعتراض’ میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بدترین تشدد کی ویڈیو دیکھ کر دکھ ہوا۔ اس پر سب سے زیادہ تنقید پی ٹی آئی کارکنوں نے کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر اپوزیشن بھی اس پر تنقید کر رہی ہے تو ہم کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں سابق آئی جی ناصر درانی اور سابق وزیر اعلی پرویز خٹک نے پولیس ٹھیک کی اور اب پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کے لئیے بھی دونوں کام کرنے کو تیار ہیں۔ بہانے نہیں چلے گے اور پولیس کی جانب سے شہریوں پر تشدد کی کوئی صفائی مانی بھی نہیں جانی چاہیے۔ پی ٹی آئی نے آتے ہی کرپشن کے الزام پر بڑی تعداد میں پولیس آفیسر کو فارغ کیا مگر کیا ہوا۔ (ان کا مطلب تھا کہ وہ عدالت سے بحال ہو گئے)۔ پی ٹی آئی کے ایک سالہ دورِ حکومت میں پنجاب پولیس کے زیر حراست 18 ملزمان جاں بحق ہوئے جس پر 84 پولیس اہلکاروں پر مقدمات تو درج ہوئے مگر کسی ایک کو بھی سزا نہیں دی گئی۔

متعلقہ خبریں

راجن پور اور ڈیرہ غازی خان بلوچستان کو واپس کئے جائیں، اختر…

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی…

2 گھنٹے
راجن پور اور ڈیرہ غازی خان بلوچستان کو واپس کئے جائیں، اختر مینگل

سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں۔ سلیکٹد کو…

5 گھنٹے
سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے، بلاول بھٹو

آصف زرداری کی انجیو پلاسٹی کئے جانے کا امکان

سابق آصف علی زرادری کراچی کے علاقہ کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی انجیو…

7 گھنٹے
آصف زرداری کی انجیو پلاسٹی کئے جانے کا امکان

مراد سعید کی وزارت میں مواصلات کو ایک سال میں 9 ارب…

وفاقی وزارت مواصلات کی ایک سالہ رپورٹ سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں جمع کرا دی گئی۔ مراد سعید…

1 دن
مراد سعید کی وزارت میں مواصلات کو ایک سال میں 9 ارب کا نقصان

تازہ ترین

عمران خان کے لیے بحرین کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

بحرین حکومت وزیراعظم عمران خان کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دے گی۔ عمران خان بحرین…

34 منٹ

عابد علی کا عالمی ریکارڈ بیٹی کی وجہ سے بنا۔ والدہ

قومی کرکٹر عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے میچ میں سنچری سکور کرنے والے پہلے…

17 منٹ

پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ تو بارش اور کم روشنی کی بدولت ڈرا پر ختم…

1 گھنٹہ
پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

امریکا میںمردہ انسانوں سے کھاد بنانے کا قانون منظور ہوتے ہی ایک امریکی کمپنی نے اس پر کام…

1 گھنٹہ
امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے