بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-October-2019

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل پر سماعت کل ہوگی

Tariq Avatar
107 Views 0 1 مہینہ
Gulf News
Posted at 17 ستمبر-2019

برطانیہ کی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی آڈیو ویڈیو کو اصلی قرار دے دیا ہے۔ یہ ویڈیو رواں سال چھ جولائی کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس میں پیش کی تھی جس میں ارشد ملک کہہ رہے تھے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے کے لیئے انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے۔

اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی اپیل پر العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت کل اسلام آباد میں ہوگی۔ سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔ جج ارشد ملک کا بیان حلفی بھی کیس کا حصہ بنایا جائے گا۔

جج کی ویڈیو اور آڈیو کی تصدیق کرنے والی برطانیہ کی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن کی 43 صفحات کی رپورٹ بھی کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ فارنزک رپورٹ کی تصدیق نوٹری پبلک کے چارلس ڈروسٹن گوتھری نے کی جس کے بعد ن لیگ کے رہنما ناصر بٹ لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں تصدیق کے لیئے دو بار گئے مگر ہائی کمیشن کی جانب سے مہر نہیں لگائی گئی۔ جس پر ن لیگ کے تاجران نے دھرنا بھی نہیں۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے 24 دسمبر 2018 کو نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سات سال کی سزا سنائی تھی جب کہ اس کیس میں سو سے زائد سماعتیں ہوئیں تھی۔ اس کے علاوہ بھی ارشد ملک اہم کیسسز کی سماعت کر رہے تھے جن میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف ریفرنس بھی شامل ہیں۔

وڈیو اسکینڈل کی وجہ سے ہٹائے گئے سابق جج ارشد ملک کو 14 ستمبر کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا گیا۔ جس کا نوٹیفکیشن رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مولانا کو روکا گیا تو حکومت کے اپنے تمام راستے بند ہو…

دھرنا سیاست کے اختتام پر وزیراعظم عمران خان کی ریحام خان کے ساتھ بلند بانگ دعوؤں سے شادی…

5 گھنٹے

حکومت کا مولانا فضل الرحمان کو نظربند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ باخبر حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ایف سے مذاکرات کی ناکامی کی…

6 گھنٹے

فضل الرحمان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے متحرک

اسلام آباد۔ مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کی خبروں پر پی…

21 گھنٹے

فضل الرحمان نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار رہبر کمیٹی کو…

اسلام آباد۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنا سیاست نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا رکھی…

23 گھنٹے

تازہ ترین

کشمیریوں سے یک جہتی کیلئے پانچ کلومیٹر طویل جھنڈا مارچ

اسلام آباد۔ پانچ کلومیٹر لمبے طویل کشمیری پرچم کو اٹھائے ہزاروں پاکستانی مظاہرین نے وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں…

21 منٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مقدمہ…

فیصل آباد۔ پتنگ بازی ایک خونی کھیلہے جس پر پنجاب حکومت نے ایک دہائی سے زائد عرصہ سے…

48 منٹ

صلاح الدین کیس میں پولیس کو حافظ سعید کی وجہ سے معافی…

پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم صلاح الدین کے کیس میں پولیس اہلکاروں کو معافی مل گئی…

1 گھنٹہ

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

لاہور۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔…

2 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے