بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-June-2020

اس افطاری کا خوف کس کو

paktv Avatar
540 Views 0 1 سال
Posted at 19 مئی-2019

ماہ رمضان کی سب سے بڑی نہیں تو بڑوں کی افطاری آج ہو رہی ہے۔ جس کے میزبان پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہیں اور سب سے بڑی مہمان مریم نواز ہیں

افطاری خیروبرکت اکٹھی کرنے کے لئے کی جا رہی ہے یا کوئی اور ایجنڈا۔ مہمانوں کی لسٹ دیکھے تو اسے سیاسی بیٹھک بھی کہہ سکتے ہیں۔ خیر دو روز سے اس افطاری کا خاصا چرچا ہو رہا ہے۔

اس پر وزیراعظم عمران خان نے بھی لب کشائی کی ہے بولے کہ ایک دوسرے کو کرپٹ کہنے والے مریم نواز اور بلاول بھٹو اب اکٹھے ہونے لگے ہیں عوام ان کا ساتھ مت دیں۔ ملکی معشیت کو اس نہج تک پہنچانے میں ان کے بڑوں کا ہاتھ ہے انہی لوگوں نے ملک تباہ کیا ہے

ٹویٹر

ن لیگ کی جانب سے مریم اورنگزیب کا ردعمل آیا ٹوئٹر پر لکھا
خوف کا اظہار۔ نہ مہنگائی پر بیان، نہ ڈالر زیادہ ہونے پر بیان، نہ گیس اور بجلی مہنگی ہونے پر بیان، نہ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے پر بیان، نہ تیل کے ذخائر نہ نکلنے پر افسوسناک خبر پر بیان، ایک افطاری کا اتنا خوف اور احساس

جواب میں وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی بھرپور حملہ کیا۔ لکھا کہ جس اولاد کے لئے مال پانی اکٹھا کیا گیا وہ بینفیشریز لوٹ کے مال کو تحفظ دینے کے لیے لائحہ عمل پر غور کریں گے انہیں پاکستان کے عوام کا کوئی دکھ ہے نہ درد، آج افطار پر صرف اپنی بیرون ملک دولت کو ٹھکانے لگانے اور اومنی گروپ کے باپ کو تحفظ دینے کی ترکیب سوچیں گے

ٹویٹر

ایک روز پہلے بلاول بھٹو کی جانب سے ملک کی بیشتر سیاسی جماعتوں کو افطاری کی دعوت دی گئی ہے۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے اس بیٹھک کا مقصد حکومت کے خلاف عید کے بعد تحریک کو شروع کرنا ہے جس کا نعرہ مہنگائی ہے۔

ماضی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے بد ترین حریف رہے ہیں مگر سیاست میں دوستی دائمی ہوتی ہے نہ دشمنی۔ بلکہ ماضی میں ایسا بھی ہوا ہے جب آصف علی زرداری اور نواز شریف ایک دوسرے کو بھائی بولتے تھے وہ وقت بھی آیا کہ دونوں چور اور ڈاکو کے القاب دینے لگے۔ فی الحال کپتان الیون کو شکست دینے کے لیے ملک کی سیاسی جماعتوں کی ٹیم بنائی جارہی ہے میچ کے شیڈول کا اعلان تو نہیں ہوا مگر عید کے بعد ٹاس ہونے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

امریکی خاتون کا رحمان ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو…

امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کرنے کا الزام عائد…

11 گھنٹے
امریکی خاتون کا رحمٰن ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو بھی دھمکی

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

1 دن
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹر یاور ایڈیشنل آئی جی کی…

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے الگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی…

1 دن
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹر یاور ایڈیشنل آئی جی کی منظوری

وفاقی حکومت کا ایک بار پھرسخت لاک ڈاون پرغور

وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاون میں سختی…

3 دن
وفاقی حکومت کا ایک بار پھرسخت لاک ڈاون پرغور

تازہ ترین

روٹی اور نان مہنگے ہو گئے

لاہور میں نان بائی ایوسی ایشن نے 10 جون سے روٹی 10 اور نان 15 روپے کرنے کا…

4 گھنٹے
روٹی اور نان مہنگے ہو گئے

پٹرول کی قلت، میڈیکل ایمرجنسی پر شہری میدان میں آ گئے

لاک ڈاون کی وجہ سے شہر قائد میں پٹرول کی قلت کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے ، اکثر…

4 گھنٹے
پٹرول کی قلت، میڈیکل ایمرجنسی پر شہری میدان میں آ گئے

تنخواہوں میں کٹوتی، پاکستان نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر…

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا…

6 گھنٹے
تنخواہوں میں کٹوتی، پاکستان نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر دیا

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ…

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا۔ پاکستان فلور…

7 گھنٹے
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے