بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-July-2019

آصف ٰزرداری کو فضل الرحمان کی سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش

282 Views 0 3 مہینے
آصف ٰزرداری کو فضل الرحمان کی سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش
Posted at 5 مئی-2019


اسلام آباد۔ سیاست کا مطلب ہی رواداری اور برداشت ہے مگر اب سیاست کی روح سمجھی جانیوالی یہ دونوں چیزیں غائب ہوتی جا رہی ہیں۔ سیاسی کلچر کے بجائے اب پاپولرازم کے نعروں پر زیادہ زور ہے۔ بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان نے ساری زندگی ان چیزوں کی آبیاری کیلئے وقف کئے رکھی۔ اب یہ چیزیں سیاست سے غائب کیوں ہوتی جا رہی ہے؟

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سیاست دان خواہ کسی بھی جماعت کا ہو پبلک پراپرٹی ہوتا ہے۔ اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی ریاست اور حکومت کو لینی چاہئے۔ جے یو آئی ایف کے رہنما مولانا عبدالغفوری حیدری نے بجاطور پر کہا ہے کہ ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں اور ریاست کو ہماری سیکیورٹی کی ذمہ داری بھی لینی چاہئے۔

ان پر ماضی میں بھی کئی مرتبہ حملے ہو چکے ہیں

اب حکمران جماعت پی ٹی آئی جو 126 دنوں کے دھرنوں میں عوام کو اس کے حقوق کا سبق یاد دلاتے نہیں تھکتی تھی۔ کئی معاملات میں سیاسی عدم برداشت کا ثبوت دے رہی ہے۔ خاص طور پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی مخالفت میں سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔ ان پر ماضی میں بھی کئی مرتبہ حملے ہو چکے ہیں۔

اب بھی انہیں دھمکیاں ملتی رہتی ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بجاطور پر مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت برداشت کا ثبوت دے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی ایسی شخصیات کی سیکیورٹی کیلئے ایک کمیٹی بنوائی تھی جنہیں جینوئن خدشات لاحق تھے۔

متعلقہ خبریں

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے…

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر…

6 گھنٹے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت…

لاہور۔ نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا…

7 گھنٹے
واٹس ایب پر تفتیشی پولیس افسران کو ہیبت ناک نتائج کی دھمکیوں کا انکشاف

مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے…

مظفر آباد۔ مون سون کا آغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر کے دریاؤں میں ابال آنا شروع ہو جاتا…

7 گھنٹے
مون سون بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے کنارے رہنے والے کشمیری رہائشیوں کیلئے وا رننگ

چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب…

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زبان کے پکے ہیں۔ شاید…

8 گھنٹے
چیئرمین سینیٹ نہ بنایا تھا اور نہ اب اتار رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے