بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

آصف علی زرداری کا ٹی وی انٹرویو کیوں روکا گیا؟

112 Views 0 3 ہفتے
آصف زرداری اور فریال تالپور نیب کی بدنیتی ثابت کرنے میں ناکام رہے
Posted at 1 جولائی-2019

جیو کے پروگرام کیپٹل ٹالک میں اینکر حامد میر کا سابق صدر آصف علی زرداری سے لیا گیا ریکارڈڈ انٹریو آن ائیر کرنے کے چند منٹوں بعد ہی روک لیا گیا اور ٹی وی پر آصف علی زرداری کے چلنے والے ٹکرز بھی فوری ہٹا لیے گئے ۔

حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کیا کہ میں ناضرین سے معذرت خواہ ہوں کہ جیو پر میرا چلتا ہوا پروگرام روک لیا گیا۔میں جلد آپ کو اس کی تفصیلات سے آگاہ کرو گا لیکن اس بات کو سمجھنا بہت آسان ہے کہ کسی نے میرا پروگرام روکوایا ہو گا ۔ہم ایک آزاد ملک میں نہیں رہتے۔

اس کے بعد حامد میر نے ایک اور ٹویٹ کیا جس نے آصف علی زرداری کا انٹرویو چند منٹوں میں رکوا دیا اس میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ لوگوں کے سامنے قبول کر سکیں۔

آصف علی زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو نے ٹویٹ میں کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم صرف سلیکٹڈ باتیں سننا چاہتا ہے ۔ آصف علی زرداری کا حامد میر کو دیا گیا انٹرویو سنسر کر دیا گیا ۔ضیاء دور، مشرف دور اور نئے پاکستان میں کوئی فرق نہیں ۔

روف کلاسرا نے حامد میر کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اور کتنی آزادی چاہیے کہ جو منی لانڈرنگ ، فراڈ اور جعلی بینک اکاونٹ کے مجرم کو ایک گھنٹے میں اپنی صفائی پیش کرنے کی اجازت دی گئی ایسا صرف پاکستان میں ہی ہو سکتا ہے ۔ایک شخص جو جسمانی طور پر نیب کی حراست میں ہے وہ ٹی وی پر آ کر جمہوریت پر ایک گھنٹے کا لیکچر دے گا ۔

پیمرا نے اس حوالے سے موقف دیا کہ پیمرا نے کسی پروگرام کو نہیں روکا ۔ پروگرام روکنے سے پہلے پریس ریلیز جاری کرتے ہیں یہ انٹرویو ٹی وی نے اپنی مرضی سے روکا ہے جس سے ان کا کوئی تعلق نہیں

متعلقہ خبریں

جیل سے اے سی، ٹی وی ہٹانے کی…

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اتحاد…

10 گھنٹے
وزیراعظم عمران خان کا کیپٹل ارینا ون میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

13 گھنٹے

لاہور شہر کی سڑکوں پر گڑھے نظر نہیں…

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں کو تعمیر و مرمت کی ہدایت کردی، حکام…

13 گھنٹے

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

17 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے