بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

آصف زرداری نے سیکورٹی اہلکار کو چھڑی مار دی

77 Views 0 2 ہفتے
Aaj tv
Posted at 5 ستمبر-2019

معصومہ مفری
شاید ہی کوئی ہو گا جس نے کھبی سابق صدر آصف علی زرداری کو غصے میں دیکھا ہو، مگر اسلام آباد میں جیل میں سہولیات نہ دینے کے حوالے سے کیس کی سماعت کے لئیے جب سابق صدر عدالت آئے تو بہن فریال تالپور کے آگے آنے والے سیکورٹی اہلکار کو چھڑی ماری اور بولے نظر نہیں آتا میری بہن ا رہی ہے۔

احتساب عدالت میں سابق صدر کی جیل میں سہولیات کے حوالے سے توہین عدالت کیس کی سماعت ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے کی۔ کمرہ عدالت میں کارکنان کی وجہ سے رش ہو گیا جس پر کمرے کو بند کر دیا گیا۔ سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ائیر کنڈیشنڈ اور فریج کی سہولیات دینے کا حکم دے رکھا ہے مگر ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

سابق صدر نے بھی روسٹرم پر جج راجہ جواد عباس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ سہولیات پہلے دستیاب تھی جس پر عدالت نے استفسار کیا، کیا اسی جیل میں یہ سہولیات ملی تھی جس پر آصف زرداری نے کہا کہ اس عدالت نے یہ سہولتیں دی تھیں۔ عدالت نے سابق صدر کو سہولیات نہ دینے کے حوالے سے توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کمرہ عدالت کے باہر جب فریال تالپور ملنے آئیں تو آگے آنے والے سیکورٹی اہلکار کو آصف علی زرداری نے چھڑی مارتا ہوئے کہا تمہیں نظر نہیں آ رہا میری بہن ا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

سابق ڈی جی پارکس کے گھر سے خزانہ نکل آیا

کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائم خان کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا خزانہ نکل…

52 منٹ

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

4 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی آوازیں ایک مرتبہ پھر آنے لگی ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ…

5 گھنٹے
وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام پر نیب نے اسلام…

1 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے