بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

با وردی پولیس اہلکار کی اسلحہ کے زور پر خاتون سے زیادتی

Iqra Khan Iqra Khan
85 Views 0 1 مہینہ
شوہر کے بھانجے کی خاتون سے زیادتی، کمسن بچی کو قتل کردیا
Dhaka Tribune
Posted at 24 اپریل-2020

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹرز میں با وردی پولیس اہلکار نے گھر میں گھس کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹرز کے تھانے کے باوردی اہلکار نے تین ہٹی کے قریب خاتون سے اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کر زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہےکہ اہلکار حسنین نے یونیفارم پہن ہوا تھا جب وہ گھر میں گھسا اور اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جب میرا شوہر گھر آیا تو اہلکار نے اسے شیشے کی پلٰیٹ دے ماری جو میرے سر پہ لگی اور میں زخمی ہو گئی۔

متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ میرا شوہر مجھے اسپتال لایا تو اہلکار حسنین بھی وہاں پہنچ گیا اور مجھے زبردستی تھانے لے گیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق تھانے میں ڈیوٹی آفیسر رشید نے میرے شوہر کو فون کر کے ڈرایا دھمکایا اور اہلکار حسنین اور رشید نے میرے شوہر پر تشدد کیا اور مجھے طلاق دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ پورا جمشید کوارٹرز تھانہ میرے ساتھ ہے اس لئے تمہاری یہاں کوئی نہیں سنے گا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث اہلکار حسنین کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

پولیس کے ناکے ختم کرنے کا مطالبہ

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پولیس کے ناکے ختم کر کے ڈرونز اور کیمرہ…

7 دن
پولیس کے ناکے ختم کرنے کا مطالبہ

فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود2 پولیس اہلکار جاں بحق

اسلام آباد میں ڈیوٹی پر مامور ہیڈ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو فائرنگ سے…

7 دن
فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود2 پولیس اہلکار جاں بحق

کرنل کی بیوی کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے ہنگامہ مچایا دیا، جس میں ایک خاتون خود کو…

2 ہفتے
کرنل کی بیوی کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی

سی پی او فیصل آباد کا خاتون آفیسر کے ساتھ سکینڈل

سوشل میڈیا پرنازیبا ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونا ایک معمول کی بات بن گئی ہے۔ جیسے ہی کسی…

1 مہینہ
سی پی او فیصل آباد کا بیوروکریٹ کی اہلیہ کے ساتھ سکینڈل

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

5 گھنٹے
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

11 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

11 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

12 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے