بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنیوالا سندھ پولیس کا افسر گرفتار

Iqra Khan Iqra Khan
69 Views 0 2 مہینے
بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنیوالا سندھ پولیس کا افسر گرفتار
The Express Tribune، geo
Posted at 20 اپریل-2020

کراچی پولیس کے ایک افسر کا بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پولیس افسرکو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کی اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والے کراچی پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اے ایس آئی شہزاد پرویز شارع فیصل تھانے میں تعینات تھا، ملزم کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار پولیس افسر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے، پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے اور گلستان جوہر کا رہائشی ہے، ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جا رہی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی شہزاد پرویز سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

پولیس کے ناکے ختم کرنے کا مطالبہ

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پولیس کے ناکے ختم کر کے ڈرونز اور کیمرہ…

1 ہفتہ
پولیس کے ناکے ختم کرنے کا مطالبہ

فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود2 پولیس اہلکار جاں بحق

اسلام آباد میں ڈیوٹی پر مامور ہیڈ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو فائرنگ سے…

1 ہفتہ
فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود2 پولیس اہلکار جاں بحق

کرنل کی بیوی کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے ہنگامہ مچایا دیا، جس میں ایک خاتون خود کو…

2 ہفتے
کرنل کی بیوی کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی

سی پی او فیصل آباد کا خاتون آفیسر کے ساتھ سکینڈل

سوشل میڈیا پرنازیبا ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونا ایک معمول کی بات بن گئی ہے۔ جیسے ہی کسی…

1 مہینہ
سی پی او فیصل آباد کا بیوروکریٹ کی اہلیہ کے ساتھ سکینڈل

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

2 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

1 گھنٹہ
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

42 منٹ
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

9 منٹ
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے