بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

15-July-2020

شمالی وزیرستان میں تین فوجی افسران اور ایک اہلکار شہید

paktv Avatar
764 Views 0 1 سال
شمالی وزیرستان میں 3 فوجی افسران سمیت ایک جوان شہید
Posted at 8 جون-2019

اسلام آباد۔ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ خاص طورپر شمالی وزیرستان میں امن و امان کو بہتر بنانے میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا۔ اب ایک مرتبہ پھر شمالی وزیرستان میں شورش سر اٹھا رہی ہے۔ تازہ واقعہ میں شمالی وزیرستان مں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے پاک فوج کے تین افسران سمیت ایک جوان شہید ہو گیا۔

شہید ہونیوالوں میں لیفٹننٹ کرنل راشد کریم بھی شامل

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالوں میں لیفٹننٹ کرنل راشد کریم بیگ بھی شامل ہیں جن کا تعلق وادی ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے ہے جبکہ میجر معیز مقصود بیگ، کیپٹن عارف اللہ، لانس حوالدار ظہیر بھی شہادت کا رتبہ پانیوالوں میں شامل ہیں۔ اس واقع میں چار جوان زخمی بھی ہوئے۔

ایک ماہ میں دس سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر معیز کا تعلق کراچی، کیپٹن عارف لکی مروت جبکہ لانس حوالدارظہیر کا تعلق چکوال سے ہے۔ واضح رہے ایک ماہ میں دس سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 35 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ ٹھیک اسی علاقے میں پیش آیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے چند روز قبل کارروائی کر کے چند سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔ دہشت گردوں نے خرکمر میں باوردی سرنگ سڑک پر نصب کر رکھی تھی جس سے یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

خاتون کو شادی کا کہہ کر زیادتی کرنے والا پولیس افسر معطل

اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے…

2 ہفتے
خاتون کو شادی کا کہہ کر زیادتی کرنے والا پولیس افسر معطل

پولیس اہلکار نے پولیس کو ہی ماموں بنا دیا

سکھر کے پولیس اہلکار شاہ رخ کلہوڑو نے پولیس کو ہی ماموں بنا دیا۔ پولیس اہلکار شاہ رخ…

3 ہفتے
پولیس اہلکار نے پولیس کو ہی ماموں بنا دیا

پولیس کے ناکے ختم کرنے کا مطالبہ

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پولیس کے ناکے ختم کر کے ڈرونز اور کیمرہ…

2 مہینے
پولیس کے ناکے ختم کرنے کا مطالبہ

فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود2 پولیس اہلکار جاں بحق

اسلام آباد میں ڈیوٹی پر مامور ہیڈ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو فائرنگ سے…

2 مہینے
فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود2 پولیس اہلکار جاں بحق

تازہ ترین

صدرعارف علوی کی حدیقہ کیانی کے گانے کی تعریف، پیغام جاری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین گلوکارہ حدیقہ کیانی کے کشمیریوں کیلئے…

2 گھنٹے
صدرعارف علوی کی حدیقہ کیانی کے گانے کی تعریف، پیغام جاری

حریم شاہ کی ایک اور سیاستدان کے ساتھ ویڈیو وائرل

معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس بار انہوں…

2 گھنٹے
حریم شاہ کی ایک اور سیاستدان کے ساتھ ویڈیو وائرل

ڈرامہ ارطغرل غازی کے خلاف فتویٰ جاری

جامعہ دارالعلوم کراچی نے ترکی کے مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی سمیت دیگر ڈراموں کو مسلمانوں کیلئے نامناسب قرار…

1 گھنٹہ
ڈرامہ ارطغرل غازی کے خلاف فتویٰ جاری

امریکی صدر ٹرمپ پی آئی اے کا ہوٹل خریدنے کے خواہشمند

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر…

38 منٹ
امریکی صدر ٹرمپ پی آئی اے کا ہوٹل خریدنے کے خواہشمند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے