بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

10-December-2019

پی پی نے آصف سعید کھوسہ کو گھوٹکی الیکشن میں اپنے خدشات کے حوالے سے خط لکھ دیا

Tariq Tariq
378 Views 0 5 مہینے
پی پی نے آصف سعید کھوسہ کو گھوٹکی الیکشن میں میں ا پنے خدشات کے حوالے سے خط لکھ دیا
Posted at 13 جولائی-2019

کراچی۔ وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان پچھلے کئی ماہ سے ہلچل ہے۔ اب گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 میں دونوں کے مابین انتخابی دنگل ایک کڑے امتحان کی شکل اختیار کر لیا ہے۔ سندھ میں پی پی کی حکومت کو تبدیل کرنے کی آوازیں ابھریں تو گھوٹکی کو سندھ حکومت کی تبدیلی کیلئے مرکز قرار دیا جا رہا تھا۔

پی پی نے بھی گھوٹکی میں بڑا جلسہ کر کے اپنی طاقت کا عملی مظاہرہ کیا۔ سابق وفاقی وزیر نارکوٹکس سردار علی مہر کی رحلت کے بعد این اے 205 گھوٹکی کی نشست خالی ہو چکی ہے۔ اب رواں ماہ کے تیسرے ہفتے وہاں الیکشن ہونا ہے۔ این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی انتخاب پر پیپلز پارٹی نے سخت تحفظات ظاہر کئے ہیں۔

Courtesy Twitter

مقامی انتظامیہ اور کئی سیاست دان امیدوارپرمسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں

پی پی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ خط میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سخت سکروٹنی کے بعد پی پی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ٹریبونل پی پی امیدوار کیخلاف درخواست کو خارج کر چکا ہے مگر مقامی انتظامیہ اور کئی سیاست دان امیدوارپرمسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں۔

دو مختیار کاروں کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا

گھوٹکی کے دو مختیار کاروں کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ تاکہ ایف آئی آر درج کروا کر پی پی امیدوار کیخلاف جعلی دستاویزات تیار کرائی جا سکیں۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی پی امیدوار کیخلاف درخواست کی تین بار سماعت میں تفصیلی دلائل دئیے گئے۔

سماعت کے باوجود ایسے دن فیصلہ سنانے کے بجائے محفوظ کر لیا گیا جب فوری بعد انتخابات ہیں۔ محفوظ فیصلہ انتخابات سے بالکل قبل سنانے کے باعث اسے سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کرنے کا وقت نہیں ہو گا۔ عدالتی فیصلے کو بنیاد بنا کر انتخابات کو موخر بھی کیا جا سکتا ہے جو ہم بالکل نہیں چاہتے۔

مقامی انتظامیہ اور کئی سیاست دان ہی دباؤ نہیں ڈال رہے بلکہ دیگر ادارے بھی دباؤ ڈال رہے ہیں۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گھوٹکی الیکشن کے دوران انتخابات مہم چلانے پر الیکشن کمیشن نے ان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

موٹروے پر موٹرسائیکل چلانے کی اجازت مل گئی

موٹرسائیکل چلانے والے شہریوں کےلئے خوشخبری، اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹروے پر 600سی سی موٹربائکس چلانے کے…

12 گھنٹے

نامعلوم ڈاکووں کی فائرنگ سے 2 ڈولفن پولیس اہلکار شدید زخمی

لاہور محمود بوٹی کے علاقے میں نامعلوم ڈاکووں کی فائرنگ سے پیٹرولنگ پر معمور 2 ڈولفن پولیس اہلکار…

2 دن

پنجاب پولیس نے بھی اپنا چینل بنا لیا

نئےمنتخب آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے پاکستان میں پہلے پولیس ویب ٹی وی چینل کا افتتاح…

3 دن

پی ٹی آئی کی 3 خواتین ممبر قومی اسمبلی کی نااہلیت پر…

پاکستان تحریک انصاف کی 3خواتین ارکان قومی اسمبلی کی نااہلی کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر دیا گیا…

4 دن

تازہ ترین

متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے، کے الیکٹرک 5 کروڑ جرمانہ…

نیپرا نے کے الیکٹرک پر 5 کروڑ جرمانہ عائد کر دیا۔ کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کا…

5 گھنٹے
متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے، کے الیکٹرک 5 کروڑ جرمانہ دے: نیپرا

اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا گیا

لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کی آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر وزیر…

4 گھنٹے
اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا گیا

کشمیر پر حمایتی پوسٹس، جماعت اسلامی کا فیس بک پیج بلاک

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے جماعت اسلامی کراچی کا آفیشل پیج بلاک کر دیا ہے۔ جماعت…

3 گھنٹے
کشمیر پر حمایتی پوسٹس، جماعت اسلامی کا فیس بک پیج بلاک

پاکستان کی قطر کو ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال پلانٹ لگانے…

پاکستان حکومت نے قطر کو دوہا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے لیے فٹ بال سمیت دیگر سپورٹس…

3 گھنٹے
پاکستان کی قطر کو ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال پلانٹ لگانے کی پیشکش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے