بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-August-2020

پولیس ریفارمز، اے ایس پیز بطور ایس ایچ او کام کریں گے

paktv Avatar
635 Views 0 11 مہینے
پولیس ریفارمز، اے ایس پیز بطور ایس ایچ او کام کریں گے
DUNYA NEWS
Posted at 12 ستمبر-2019

لاہور۔ پی ٹی آئی حکومت الیکشن 2018ء میں پنجاب میں پولیس اصلاحات کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئی تھی۔ ابھی تک اس پر عمل درآمد میں ناکام رہی۔ اب وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں پولیس اصلاحات کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے پنجاب کے تمام تھانوں میں ایس ایچ اوز کی جگہ اے ایس پیز مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے تاکہ تھانوں کو انتظامی طور پر مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

اسلام آباد کے چند تھانوں میں آزمائشی طورپر اے ایس پیز تعینات کیے جائیگے

یہ فیصلہ پی ٹی آئی حکومت پر حالیہ تنقید کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے جس کے دوران پولیس تشدد اور پولیس حراست میں اموات ہوئی۔ ان واقعات کی وجہ سے عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ پہلے اقدام کے طور پر اے ایس پیز (گریڈ 17)کو اسلام آباد کے چند تھانوں میں آزمائشی طور پر تعینات کیا جائیگا۔

اسکا دائرہ پنجاب کے 712 تھانوں تک بڑھایا جائیگا

پولیس اصلاحات پر کام کرنیوالے ایک اعلٰی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی کامیابی کی صورتحال میں اس کا دائرہ پنجاب بھر کے 712 تھانوں تک بڑھایا جائیگا۔ قبل ازیں پنجاب بھر کے تمام تھانوں میں کئی دہائیوں سے سب انسپکٹر یا انسپکٹر کو ایس ایچ او تعینات کیا جاتا ہے۔ یوں ایس ایس او ایف آئی آر درج کرنے کے اختیار کی وجہ سے محکمے کا بااثر اہلکار بن جاتا ہے۔

پنجاب بھر میں گریڈ 14 کے سب انسپکٹرز کی بڑی تعداد ایس ایچ اوز کے فرائض انجام دے رہی ہے۔ پولیس اصلاحات کرنیوالے اعلٰی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو توقع ہے کہ موثر انتظامیہ تھانوں میں کرپشن، ہراسمنٹ، تشدد، ناقص تفتیش، قانون کا غلط استعمال جیسے بڑے ایشوز پر قابو پا سکے گی۔ اس کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور اسلام پولیس چیف عامر ذوالفقار کو ہدایت کی ہے کہ وہ تھانوں کو انتظامی طور پر بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں چند میٹنگز کے دوران اسلام آباد پولیس کی جانب سے یہ تحفظات سامنے آئے کہ ان کے پاس اے ایس پیز کی کمی ہے۔ ان کیلئے تمام تھانوں میں اے ایس پیز کو ایس ایچ اوز تعینات کرنا ممکن نہیں ہے۔ موجودہ صورتحال میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے صوبوں کو اسلام آباد پولیس کیلئے چند اے ایس پیز دستبردار کرنے کا کہا ہے۔

مشرف دور میں یہ منصوبہ کئی وجوہات کی بنا پر چند ماہ میں ہی ناکام ہو گیا تھا

اس صورت میں بھی اگر مطلوبہ تعداد میں اے ایس پیز کی کمی پوری نہیں ہوئی تو پھر ڈی ایس پی کو ایس ایچ او بنانے کی بھی تجویز ہے۔ پولیس اصلاحات پر کام کرنیوالے ایک اور اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ مشرف دور میں بھی لاہور اور کراچی کے چند تھانوں میں اے ایس پیز کو تعینات کیا گیا تھا مگر یہ منصوبہ کئی وجوہات کی بنا پر چند ماہ میں ہی ناکام ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

ڈھائی کروڑ کی ڈکیتی میں گرفتار ایس ایس پی کے سسر کو…

پنجاب پولیس یوں تو رشوت رسانی اور سفارشات ماننے کیلئے بد نام ہے لیکن کچھ آفیسرز نے اس…

1 ہفتہ
ڈھائی کروڑ کی ڈکیتی میں گرفتار ایس ایس پی کے سسر کو پولیس نے چھوڑ دیا

ٹریفک پولیس اہلکار ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر معطل

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر معطل کردیا گیا۔ ٹریفک…

1 ہفتہ
ٹریفک پولیس اہلکار ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر معطل

ٹریفک پولیس آفیسر نے سائیکل سوار کا 500 روپے کا چالان کردیا

کراچی میں ٹریفک پولیس آفیسر نے سائیکل سوار کا 500 روپے کا چالان کردیا۔ کراچی ٹریفک پولیس کے…

2 ہفتے
ٹریفک پولیس آفیسر نے سائیکل سوار کا 500 روپے کا چالان کردیا

ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر لیڈی کانسٹیبل کو ملازمت سے نکال دیا…

لاہور میں لیڈی کانسٹیبل کی ٹاک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے پر اسے ملازمت سے برطرف کر دیا…

2 ہفتے
ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر لیڈی کانسٹیبل کو ملازمت سے نکال دیا گیا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

1 دن
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

1 دن
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

1 دن
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

1 دن
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے