بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

15-July-2020

نیب آج سابق صدر کا احتساب عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرے گا

paktv Avatar
489 Views 0 1 سال
نیب آج سابق صدر کا احتساب عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرے گا
Posted at 11 جون-2019

اسلام آباد۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب سابق صدر آصف علی زرداری کو آج اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کرے گی۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی پلان بھی جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر 300 اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔

ٹریفک پولیس کے دو سو اہلکار بھی نیب پنڈی آفس سے نیب عدالت کے راستے میں تعینات رہیں گے۔ نیب پنڈی کے دونوں اطراف کی سڑکیں بند رہیں گی۔ نیب عدالت کی جی الیون روڈ بھی سیکیورٹی کی وجہ سے بند رہے گی۔ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے نیب پنڈی کے باہر رینجرز اہلکار بھی گشت پر تعینات ہوں گے۔

Courtesy Geo Tv

پی پی کارکنوں کی آمد کے پیش نظر انہیں آبپارہ چوک سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی

پی پی کارکنوں کی آمد کے پیش نظر انہیں آبپارہ چوک سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ پی پی کارکنوں کے نیب عدالت پہنچنے کی صورت میں انہیں پراجیکٹ موڑ سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔ فیض آباد اور داخلی راستوں پر بھی پولیس فورش تعینات ہو گی۔

Courtesy Express Tv

مجھے دوران حراست دو خدمت گار دئیے جائیں

ادھر سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مجھے دوران حراست دو خدمت گار دئیے جائیں۔ میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوں۔ مجھے دن رات خدمت گار کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک دن اور دوسرا رات کو صحت کی نگرانی کرتا اور ادویات دیتا ہے۔ اگر سہولت نہ دی گئی تو میری زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ لہٰذا میرے ذاتی ملازمین نہال چندر اور لیاقت علی کو ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ خبریں

حریم شاہ کی ایک اور سیاستدان کے ساتھ ویڈیو وائرل

معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس بار انہوں…

2 گھنٹے
حریم شاہ کی ایک اور سیاستدان کے ساتھ ویڈیو وائرل

شٹ ڈاون کرنے سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشکل فیصلے کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔ وزیر…

3 گھنٹے
شٹ ڈاون کرنے سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا، وزیراعظم

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں مولوی افتخار پر فرد جرم عائد…

سپریم کورٹ نے ججز کی توہین اورجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم مرزا…

5 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں مولوی افتخار پر فرد جرم عائد کر دی گئی

شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت، ایسوسی ایشن سے جہانگیر ترین گروپ…

سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع…

1 دن
شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت، ایسوسی ایشن سے جہانگیر ترین گروپ باہر

تازہ ترین

صدرعارف علوی کی حدیقہ کیانی کے گانے کی تعریف، پیغام جاری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین گلوکارہ حدیقہ کیانی کے کشمیریوں کیلئے…

2 گھنٹے
صدرعارف علوی کی حدیقہ کیانی کے گانے کی تعریف، پیغام جاری

حریم شاہ کی ایک اور سیاستدان کے ساتھ ویڈیو وائرل

معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس بار انہوں…

2 گھنٹے
حریم شاہ کی ایک اور سیاستدان کے ساتھ ویڈیو وائرل

ڈرامہ ارطغرل غازی کے خلاف فتویٰ جاری

جامعہ دارالعلوم کراچی نے ترکی کے مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی سمیت دیگر ڈراموں کو مسلمانوں کیلئے نامناسب قرار…

1 گھنٹہ
ڈرامہ ارطغرل غازی کے خلاف فتویٰ جاری

امریکی صدر ٹرمپ پی آئی اے کا ہوٹل خریدنے کے خواہشمند

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر…

37 منٹ
امریکی صدر ٹرمپ پی آئی اے کا ہوٹل خریدنے کے خواہشمند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے