بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

11-December-2019

فیس بک پرسابق آرمی چیف کی فیملی سے متعلق گمراہ کن تصاویراپ لوڈ کرنے کا معاملہ

Tariq Tariq
325 Views 0 5 مہینے
فیس بک پر سابق آرمی چیف کی فیملی سے متعلق گمراہ کن تصاویر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ
Posted at 18 جولائی-2019

اسلام آباد۔ سپیشل جوڈیشل مجسریٹ کا جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کی فیملی کو بدنام کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو کے روبرو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے درخواست دائر کی۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 جولائی 2018ء کو سوشل میڈیا پر امریکی فوجی کیساتھ چند لڑکیوں کی تصاویر وائرل ہونے کی رپورٹ ملی

مذکورہ تصاویر صدیق بٹ اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئیں

۔ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی پوسٹ میں سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی بیٹی کی شادی امریکی فوجی سے ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذکورہ تصاویر صدیق احمد بٹ نامی اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئیں۔

مواد اپ لوڈ کرنیوالے اکاؤنٹ پرٹیکنیکل تحقیقات مکمل

سوشل میڈیا پر سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے خاندان کیخلاف کمنٹس بھی کئے گئے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف کیخلاف مواد اپ لوڈ کرنیوالے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تمام ٹیکنیکل تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔ ملزم شفیق بٹ سپر ٹاؤن ڈیفنس لاہور کا رہائشی ہے۔ ملزم نے ایف آئی اے میں پیشی کے دوران مذکورہ تصاویر کو اپ لوڈ کرنے کا اعتراف کیا۔

اس نے اعتراف کیا کہ اس نے لاپرواہی اور غلطی سے مذکورہ تصاویر کو سابق آرمی چیف کے خاندان سے منسوب کیا۔ ملزم کے قبضہ سے تمام ڈیجیٹل میڈیا مواد برآمد کر لیا گیا۔ ملزم صدیق بٹ نے جان بوجھ کر فیس بک پر سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کیخلاف مواد اپ لوڈ کیا۔ ملزم کیخلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 155 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

موٹروے پر موٹرسائیکل چلانے کی اجازت مل گئی

موٹرسائیکل چلانے والے شہریوں کےلئے خوشخبری، اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹروے پر 600سی سی موٹربائکس چلانے کے…

1 دن

چین کا پاکستانی سائنسدان کو اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا فیصلہ

چین نے پاکستانی کے مایہ ناز سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمٰن کو اعلیٰ سائینٹفک ایوارڈ دینے کا فیصلہ…

2 دن
چین کا پاکستانی سائنسدان کو اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا فیصلہ

نامعلوم ڈاکووں کی فائرنگ سے 2 ڈولفن پولیس اہلکار شدید زخمی

لاہور محمود بوٹی کے علاقے میں نامعلوم ڈاکووں کی فائرنگ سے پیٹرولنگ پر معمور 2 ڈولفن پولیس اہلکار…

2 دن

پنجاب پولیس نے بھی اپنا چینل بنا لیا

نئےمنتخب آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے پاکستان میں پہلے پولیس ویب ٹی وی چینل کا افتتاح…

3 دن

تازہ ترین

بھارت میں قائداعظم کی جیت، گاندھی ہار گیا

بھارت میں متنازع بل نے ہلچل مچا دی۔ سیاستدان بھی بول پڑے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اس…

4 گھنٹے
بھارت میں قائداعظم کی جیت، گاندھی ہار گیا

امریکہ نے راوانوار کے داخلے پر پابندی لگادی

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ نے انسانی حقوق کو پامال کرنے والے افراد کی…

4 گھنٹے

آٹوسیکٹرمیں معاشی بحران،متعدد بڑی کمپنیاں بندہوگئیں

تفصیلات کے مطابق موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر روپے کی قدر میں کمی اور بار بار گاڑیوں…

5 گھنٹے

حکومت کا عوام کو 342ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کا کسانوں کےلئے بڑا رلیف،مختلف شعبوں میں 342ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان…

6 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے