بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

10-July-2020

کرنل کی بیوی کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی

Iqra Khan Iqra Khan
75 Views 0 2 مہینے
کرنل کی بیوی کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی
twitter
Posted at 21 مئی-2020

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے ہنگامہ مچایا دیا، جس میں ایک خاتون خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرتے دکھائی دے رہی ہے۔

گزشتہ روز ٹویٹر پر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ سوشل میڈیا پر کرنل کی بیوی ہیش ٹیگ نے ہنگامہ مچادیا۔

ویڈیو میں خاتون ہزارہ موٹروے چیک پوسٹ پر پولیس کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کررہی ہے بلکہ نامناسب الفاظوں کا استعمال کرتے ہوئے نہایت دیدہ دلیری سے قانون توڑتی ہوئی اپنی گاڑی وہاں سے بھگاتی ہوئی لے جاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنی کار میں ایک شخص کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہے جبکہ آس پاس دیگر گاڑیاں بھی سڑک پر ناکہ لگا ہونے کی وجہ سے کھڑی ہیں۔

خاتون ایک اہلکار سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے کہتی ہے جس پر اہلکار کہتا ہے کہ جب اجازت ملے گی اس وقت راستہ کلیئر ہوگا جس پر خاتون کہتی ہے میں آرمی آفیسر کی بیوی ہوں کوئی معمولی بات نہیں ہے۔

اس کے بعد خاتون نائب صوبیدار کیلئے انتہائی نامناسب لفظ استعمال کرتے ہوئے کہتی ہے میں کرنل کی بیوی ہوں اور دوبارہ نائب صوبیدار کو گالی دیتی ہے اور کہتی ہے میں اس کی وردی اتروادوں گی۔

تاہم پولیس کی جانب سے گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہ ملنے پر خاتون گاڑی سے باہر آکر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے لگتی ہےاور قانون توڑتے ہوئے زبردستی سڑک پر موجود رکاوٹیں ہٹادیتی ہے۔

اس دوران دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار خاتون سے نہایت آرام سے بات کرتے ہوئے اسے سمجھانے کی بھی کوشش کرتا ہے کہ وردی کی بےعزتی ہورہی ہے سب کے سامنے لیکن خاتون کچھ بھی سمجھنے کو تیار نہیں تھی۔

ویڈیو میں خاتون کو پولیس اہلکاروں پر چلاتے ہوئے بھی دیکھاجاسکتاہے جبکہ خاتون مسلسل کہہ رہی ہے ایک صوبیدار کی کیا اوقات ہے میرے آگے میں کرنل کی بیوی ہوں۔

ایک موقع پر خاتون گاڑی میں موجود شخص کو کہتی ہوئی نظر آرہی ہے کہ گاڑی پولیس والے پر چڑھادو اور پولیس اہلکار کو دھکا دینے کی دھمکی بھی دے رہی ہے۔پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور ان پر چلانے کے بعد خاتون زبردستی رکاوٹیں ہٹاکر وہاں سے چلی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے اور لوگ پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے اور گالیاں دینے پر خاتون کے رویے کو شرمناک قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ خاتون کے شوہر کو اس واقعے کیلئے جوابدہ ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارف انتیعاش امیر نے کہا کہ آج 27 رمضان المبارک ہے جس دن ہم نے آزادی حاصل کی تھی لیکن یہ کس قسم کی آزادی تھی۔ اس کرنل کی بیوی نے مجھے ایک بار پھر احساس دلایا کہ ہم اب بھی اپنے ہی ملک میں غلام ہیں۔ میں واقعتاً قانون کی پاسداری کرنے والے پولیس آفیسر کی حمایت کرتی ہوں۔

معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے اس واقعے پر ٹکہا کہ حاضر سروس آرمی آفیسر کی بیگم کی ہزارہ موٹروے چیک پوسٹ پر بدسلوکی کی ویڈیو پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے واقعے کا فوری سخت نوٹس لے لیا۔

سوشل میڈیا پر جہاں کرنل کی بیوی کے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے وہیں پولیس اہلکار کو قانون کی پابندی کرنے پر خوب سراہارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

خاتون کو شادی کا کہہ کر زیادتی کرنے والا پولیس افسر معطل

اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے…

1 ہفتہ
خاتون کو شادی کا کہہ کر زیادتی کرنے والا پولیس افسر معطل

پولیس اہلکار نے پولیس کو ہی ماموں بنا دیا

سکھر کے پولیس اہلکار شاہ رخ کلہوڑو نے پولیس کو ہی ماموں بنا دیا۔ پولیس اہلکار شاہ رخ…

2 ہفتے
پولیس اہلکار نے پولیس کو ہی ماموں بنا دیا

پولیس کے ناکے ختم کرنے کا مطالبہ

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پولیس کے ناکے ختم کر کے ڈرونز اور کیمرہ…

1 مہینہ
پولیس کے ناکے ختم کرنے کا مطالبہ

فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود2 پولیس اہلکار جاں بحق

اسلام آباد میں ڈیوٹی پر مامور ہیڈ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو فائرنگ سے…

1 مہینہ
فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود2 پولیس اہلکار جاں بحق

تازہ ترین

قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

قطر ائیرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قطر…

4 گھنٹے
قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات…

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پر…

3 گھنٹے
پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پرجواب دیدیا

عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر…

وزیراعظم عمران خان نے متوقع آٹا بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سرکاری گندم فوری طور پر مارکیٹ…

3 گھنٹے
عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر دیا

پتنگ اڑانے پر ایک سال کی سزا ہو گی

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔…

2 گھنٹے
پتنگ اڑانے پر ایک سال کی سزا ہو گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے