بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

وزیراعظم کی ٹیلی تھون نشریات، عوام کے ساتھ ملکر کرونا پر قابو پانے کا عزم

paktv Avatar
92 Views 0 1 مہینہ
وزیراعظم کی ٹیلی تھون نشریات، عوام کے ساتھ ملکر کرونا پر قابو پانے کا عزم
Facebook
Posted at 23 اپریل-2020

وزیراعظم عمران خان نے آج براہ راست احساس ٹیلی تھون نشریات کے تحت عوام سے خطاب کیا۔ براہ راست ٹیلی تھون نشریات کے دوران 55 کروڑ روپے عطیات دئیے گئے۔ ایک محتاط انداز کے تحت احساس ایمرجنسی پروگرام میں 2 ارب75 کروڑ سے زائد فنڈز جمع ہو چکے ہیں۔ احساس ٹیلی تھون نشریات کے فرائض سینیٹر فیصل جاوید نے انجام دئیے۔

اس موقع پر تمام نجی ٹی وی چینلز کے اینکرز حضرات بھی تھے۔ انہوں نے بھی وزیراعظم سے کئی اہم سوالات کئے۔ وزیراعظم کا ٹیلی تھون نشریات کے دوران عوام سے کہنا تھا کہ کرونا پھیل رہا ہے۔ اس مشکل کی گھڑی میں ہم سب کو ایک ہو کر قوم بننا ہے۔ وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے مشکل کی ہرگھڑی میں ملک کی مدد کی۔ اب پھر ہم مشکل وقت میں مستحق لوگوں کیلئے پیسے اکٹھے کر رہے ہیں۔

اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والا کبھی خسارے میں نہیں رہتا

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والا کبھی خسارے میں نہیں رہتا۔ آگے جو وقت آ رہا ہے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ کل رات صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وہ بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کی بات کر رہے تھے، اتنی بڑی معیشت کے باوجود انہیں خوف ہے کہ اگر صورتحال یونہی برقرار رہی تو ان کی معیشت کہیں بیٹھ نہ جائے۔

موجودہ صورتحال میں کچھ نہیں کر سکتے اگر مکمل لاک ڈاؤن بھی کر دیں تو کرونا ختم نہیں ہوگا۔ اب ہمیں سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ہر جگہ لوگ متاثر ہیں۔ اب آہستہ آہستہ کاروبار شروع ہو گا۔ تعمیراتی سیکٹر کھول دیا ہے جس سے کم از کم 40 انڈسٹریوں اور غریب دیہاڑی داروں کو کام ملے گا۔ لاک ڈاؤن صرف ہمارے ہاں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں شروع ہے۔

اب تک 13 کروڑ سے زائد افراد ایس ایم ایس کیلئے اپلائی کر چکے ہیں

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایسا شفاف پروگرام پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں آیا۔ اب تک 13 کروڑ سے زائد افراد ایس ایم ایس کیلئے اپلائی کر چکے ہیں۔ احساس پروگرام میں سب سے زیادہ پیسہ سندھ سے دیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں سیاسی اخلت بالکل نہیں ہے۔ ملک میں 75 فیصد مزدور رجسٹرڈ نہیں ان تک یہ پیسہ پہنچنا ہے۔کچی آبادیوں کے حالات بہت خراب ہیں۔ حکومت سندھ نے یک دم کرفیو ٹائپ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ ہمیں بیلنس قسم کا لاک ڈاؤن لانا ہے۔ ہمارے ملک کے حالات دیگر ممالک سے مختلف ہیں۔ لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ متاثر ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم جو مرضی کر لیں لوگوں نے رمضان میں نماز کیلئے مساجد میں جانا ہے۔ پورا لاک ڈاؤن بھی کردیں تو یہ وائرس نہیں رک سکتا۔ ہمیں اس کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا۔

یہ ایسا وائرس ہے جو کسی میں فرق نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام نے گارنٹی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی سیکٹر کیلئے ایس او پیز دئیے جا سکتے ہیں تو مساجد کیلئے کیوں نہیں۔ اگر کوئی مساجد میں 20 نکاتی نکات کی خلاف ورزی کرے گا تو پھر ان کو بند کر دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز کم ہیں۔ میری میڈیکل ٹیم سمجھتی ہے کہ 15 مئی تک مسئلہ نہیں ہو گا۔

اگر بے احتیاطی جاری رکھی تو پھر یہ زیادہ کسیز ہو سکتے ہیں۔ کچی آبادیوں میں حالات زیادہ خراب ہیں۔ وہاں غریب خواتین کو 12 ہزار ملتے ہیں تو مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے۔ مجھے بار بار مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے خوف دلایا جاتا رہا۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں۔ مجھے خدشہ ہے کہ اگر مکمل لاک ڈاؤن کر دیا تو لوگ کرونا سے کہیں زیادہ بھوک سے نہ مر جائیں۔

اسی لئے شروع دن سے مکمل لاک ڈاؤن کیخلاف ہوں۔ چھابڑی فروس کو بند کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے زبردست پیکج دیا ہے۔ آئی ایم ایف اور دیگر بہت سی مجبوریوں کی وجہ سے پہلے اس کا ااعلان نہیں کر سکا۔ تعمیراتی سیکٹر چل پڑا تو چالیس انڈسٹریز ساتھ چل پڑیں گی۔ لاک ڈاؤن کے حوالے سے ڈاکٹرز کے خدشات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرباعظم نے کہا کہ ان کی باتیں میں سمجھتا ہوں۔ کرونا کیخلاف جنگ میں قوم کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

لوگ مساجد میں جائیں گے تو یہ بڑا رسک ہے

لوگ مساجد میں جائیں گے تو یہ بڑا رسک ہے۔ اسی لئے لوگوں سے کہتا ہوں کہ عبادت گھر پر کریں۔ حکومت ڈنڈے مار کر سب کچھ نہیں کر سکتی۔ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ احساس ایمرجنسی کیس پروگرام کے حوالے سے قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ عوام کو شفاف انداز میں پیسے مل رہے ہیں۔ ایف آئی اے اور آئی ایس آئی سمیت تمام ادارے شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا بہت بڑا مسئلہ پاور سیکٹر ہے۔ ماضی میں پاور سیکٹر والوں کے ساتھ مہنگے بجلی کے معاہدے کئے گئے۔ میری بھرپور کوشش ہے کہ شرح سود مزید کم ہو مگر اس میں بھی بنکنگ سیکٹر کی کئی مجبوریاں ہیں۔ بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی تو لوگوں کو فائدہ ہو گا۔

ایک نجی چینل کے اینکر کے اپوزیشن کو گلے لگا کر ساتھ ملانے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے خطرہ ہے کہ انہیں ساتھ ملا لیا تو کہیں فنڈز ہی ملنا بند ہو جائیں۔ احساس ٹیلی تھون نشریات کے اختتام پر معروف مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل نے عوام سے اب وبا میں احتیاط برتنے اور خدا کے حضور گڑ گڑا کر توبہ کرنے کی تلقین کی۔ اس عذاب سے چھٹکارا کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی۔

متعلقہ خبریں

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

13 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

لاہور میں داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق داتا…

19 گھنٹے
داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں…

2 دن
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا…

2 دن
ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

تازہ ترین

امریکی خاتون کا رحمان ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو…

امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کرنے کا الزام عائد…

4 گھنٹے
امریکی خاتون کا رحمٰن ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو بھی دھمکی

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

13 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

13 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

14 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے