بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

وفاقی کابینہ کی مشتاق مہر کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری

Tariq Tariq
42 Views 0 1 مہینہ
وفاقی کابینہ کی مشتاق مہر کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری
Dawn
Posted at 28 فروری-2020

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ پولیس تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان آئی جی سندھ کی تبدیلی کا معاملہ حل ہو گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اب مشتاق مہر کی آئی جی سندھ تعیناتی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

ان کی تعیناتی پر وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں میں اتفاق رائے

سندھ حکومت کی جانب سے دئیے گئے پانچ ناموں میں ایک مشتاق مہر بھی تھا۔ ان کی تعیناتی پر وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں میں اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ قبل ازیں سندھ حکومت نے گریڈ 22کے ایک اور 21 کے چار ناموں کی سمری بھجوائی تھی۔ ان میں گریڈ 22 کے مشتاق مہر اور گریڈ 21 کے غلام قادر تھیبو شامل تھے۔ گریڈ 21 کے کامران فضل، ثنا اللہ عباسی اور انعام غنی کے نام بھی سمری میں شامل تھے۔

تاہم وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کے نام کی منظوری دی۔ واضح رہے گزشتہ دنوں سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ کلیم امام کو عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی تھی۔ اس پر پی ٹی آئی سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے عدالت میں جانے کا اعلان کیا تھا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے پانچ نام نئے آئی جی کیلئے بھجوائے گئے تھے تاہم وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کا تبادلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔27جنوری کو وزیراعظم اور وزیراعلٰی کی ملاقات میں بھی آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

بعد ازاں وزیراعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعظم اور وزیراعلٰی کے درمیان آئی جی سندھ کیلئے ایک نام پر اتفاق کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ تاہم بعد میں وفاقی کابینہ نے آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ گورنر اور وزیراعلٰی کے سپرد کیا تھا لیکن سندھ حکومت نے کابینہ کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے گورنر سندھ سے مشاورت سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

2 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 25 لاکھ خاندانوں کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے…

18 گھنٹے
ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت ریلوے پاکستان کی جانب سے پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر…

22 گھنٹے
پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو برطانیہ میں ان کے ڈاکٹرز نے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کردی…

23 گھنٹے
ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

تازہ ترین

پنجاب حکومت بچوں کو گھروں میں پڑھائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث لاک ڈاون کیا گیا ہے اور تعلیمی…

5 گھنٹے
حکومت پنجاب کا بچوں کیلئے تعلیم گھر ٹی وی چینل شروع

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

5 گھنٹے
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

4 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

3 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے