بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-August-2020

کریانہ اور سبزی کی دکانوں پر آنیوالوں کے بھی کورونا ٹیسٹ ہونگے

Iqra Khan Iqra Khan
150 Views 0 4 مہینے
وفاق کے فیصلوں پر100فیصد عمل کریں گے، مراد علی شاہ
SUCH TV
Posted at 6 مئی-2020

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کریانہ اور سبزی کی دکان پر آنے والوں کے بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا کی صورتحال سے متعلق اپنے وڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ آج سندھ میں کورونا وائرس کے 451 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جن میں 451 میں سے کراچی کے327 نئے کیسز کے ساتھ تعداد 6084 ہوگئی ہے، ضلع جنوبی سے 87 ، ضلع شرقی 74 ، ضلع وسطی میں 68 ، ضلع غربی 47 ، ملیر 26 اور کورنگی میں 25 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ شکارپور میں 24، سکھر میں 19، شہید بینظیر آباد میں 15، لاڑکانہ میں 7، حیدرآباد میں 5، سجاول میں 4، گھوٹکی میں 3، سانگھڑ میں 2، میرپورخاص، مٹیاری اور دادو میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ بیرون ملک سے 2369 تارکین وطن پہنچے جن میں 515 مثبت آئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 3671 ٹیسٹ کئے گئے، صوبے میں اب تک کورونا کے 72 ہزار 544 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کریانہ اور سبزی کی دکان پر آنے والوں کے ٹیسٹ کریں گے، اب تک 1731 مریض صحت یاب ہوئے، جو کل تعداد کا 20 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کے باعث مزید 9 اموات کے ساتھ تعداد 157 ہوگئی ہیں، 89 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 14 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر فرقان کے انتقال کے معاملے پر انکوائری مکمل ہوگئی ہے، رپورٹ کے مطابق سزائیں دینے کا عمل شروع ہوگیاہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 526 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پنجاب میں 8420، سندھ میں 8189، خیبرپختونخوا میں 3499، بلوچستان میں 1495، گلگت بلتستان میں 386، اسلام آباد میں 485 اور آزاد کشمیر میں 76 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 37 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ 58ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 12 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم استحصال منایا جارہا ہے

گزشتہ سال 5 اگست کے یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر…

3 ہفتے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم استحصال منایا جارہا ہے

پنجاب حکومت کی شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش

پنجاب حکومت نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کردی۔ پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا…

3 ہفتے
پنجاب حکومت کی شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش

ٹرین ڈرائیور نے خودکشی کیلئے آنے والی خاتون کو بچا لیا

ملتان میں ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کےباعث خودکشی کی نیت سے ٹرین کے سامنے آنے والی خاتون…

3 ہفتے
ٹرین ڈرائیور نے خودکشی کیلئے آنے والی خاتون کو بچا لیا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے