بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-August-2020

امریکی صدر ٹرمپ پی آئی اے کا ہوٹل خریدنے کے خواہشمند

Iqra Khan Iqra Khan
56 Views 0 3 ہفتے
امریکی صدر ٹرمپ پی آئی اے کا ہوٹل خریدنے کے خواہشمند
Posted at 15 جولائی-2020

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی پی آئی اے کی ملکیت ہوٹل روزویلٹ خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کااجلاس ہوا جس میں پی آئی اےکی کارکردگی پرغور کیا گیا۔

پی آئی اے کی ذیلی کمپنی پی آئی انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے ایم ڈی نے شرکا کو بریفنگ دی اور کہا کہ نیویارک کے روز ویلٹ ہوٹل اور پیرس کےہوٹل کی کمپنی ہی مالک ہے، روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی عمارت بہت پرانی ہے، اس کی مرمت کاکافی خرچہ ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس ہوٹل نےگزشتہ سال 15 لاکھ ڈالر کا نقصان کیا، گزشتہ 20 سال میں روزویلٹ نے 45 کروڑ ڈالر کا منافع کمایا،روز ویلٹ ہوٹل کی بحالی کیلئے بڑی رقم درکار ہے، پیرس کاہوٹل فائیو اسٹار ہے جبکہ روز ویلٹ تھری اسٹار ہے۔ روز ویلٹ کواستعمال کے قابل بناکر زیادہ منافع کمایاجاسکتا ہے۔

وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ ہوٹل کی نجکاری پر فنانشل ایڈوائزر مشورہ دے گا، ہوٹل بیچنےکاارادہ نہیں، لیزیاکسی کوشریک کرنےکاارادہ ہے۔

کمیٹی کے رکن ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ نجکاری کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، جن کے اپنے رئیل اسٹیٹ بزنس ہیں انہیں نجکاری کمیٹی میں لےلیاہے، ہم نجکاری کے خلاف نہیں مگر بہتر حالات اور وقت کا انتظار کیا جائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ساری امریکی مارکیٹ سوچ رہی ہے کہ جب گھرسےکام چل سکتا ہے تو دفتر کی کیاضرورت، دنیا میں جب بھی وبا آتی ہے بہت بڑی تبدیلی آتی ہے، امریکا میں بڑے دفاتر خالی ہونے والے ہیں، ابھی فیصلہ کرنے کی بجائے انتظار کریں، ابھی نہ پی آئی اے بکے گی نہ ہوٹل۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کرنا چاہی؎ئے تھی، روز ویلٹ کی نجکاری بے شک شروع کریں مگر فیصلہ سوچ سمجھ کےکریں۔

اس موقع پر پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کے پائلٹس کو اب صومالیہ بھی چیک کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہیں کی جائے گی، حکومت ہوٹل کو نئے سرے سے تعمیر کرکے جوائنٹ وینچر پر چلائے گی۔

متعلقہ خبریں

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم استحصال منایا جارہا ہے

گزشتہ سال 5 اگست کے یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر…

6 گھنٹے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم استحصال منایا جارہا ہے

پنجاب حکومت کی شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش

پنجاب حکومت نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کردی۔ پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا…

1 دن
پنجاب حکومت کی شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش

ٹرین ڈرائیور نے خودکشی کیلئے آنے والی خاتون کو بچا لیا

ملتان میں ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کےباعث خودکشی کی نیت سے ٹرین کے سامنے آنے والی خاتون…

1 دن
ٹرین ڈرائیور نے خودکشی کیلئے آنے والی خاتون کو بچا لیا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

4 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

4 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے