بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-July-2020

علماء سے رمضان میں مساجد میں عبادات کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل

paktv Avatar
69 Views 0 2 مہینے
علماء سے رمضان میں مساجد میں عبادات کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل
Dawn
Posted at 23 اپریل-2020

حکومت سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں ہلاکتوں اور کرونا متاثرین کے مزید کیسز منظرعام پر آنے کے بعد لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایک مرتبہ پھر علمائے کرام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ماہ رمضان میں مساجد میں عبادات کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

صوبائی وزیر اطلاعات ومذہبی امور ناصر حسین شاہ کا سعید غنی اور امتیاز شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پہلے بھی علماء کی مشاورت سے فیصلے کئے۔ اب بھی انہی کی مدد سے فیصلے کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک طرف کاروباری لوگوں کو اکسایا جا رہا ہے۔

تاجروں کیلئے ریلیف کا منصوبہ بنا رہے ہیں

تاجر ہمارے بھائی ہیں ان کا احترام کرتے ہیں۔ تاجروں کیلئے ریلیف کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ تاجر برادری کیلئے سود سے پاک قرضوں کیلئے وفاقی حکومت سے بھی کہا ہے۔ وفاقی حکومت میں چند ایسے لوگ ہیں جن کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور میں دکانیں کھولنے پر فائرنگ کی گئی لیکن صرف سندھ حکومت کو ہی تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے۔

اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ علماء حضرات سے دوبارہ رابطہ کر رہے ہیں۔ انہیں ڈاکٹرز کے خدشات سے بھی آگاہ کریں گے۔ ہم ابھی تک صدر مملکت کے علماء کرام کے ساتھ ہونیوالے معاہدے پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل ڈاکٹرز حضرات نے پریس کانفرنس کر کے عوام کے سامنے حقائق رکھے تھے۔

وفاقی حکومت کے ترجمانوں کا کہنا ہے کہ ہم سیاسی دکان چمکا رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے تو صرف حکومت، تاجر وں اور عوام کے سامنے حالات کی منظر کشی کی تھی۔ ہم نے تاجروں کے ساتھ ملکر بہتر تجاویز بنائیں تھیں۔ تاجروں نے کوئی ڈیڈلائن نہیں دی تھی۔ دکانیں کھولنے کا مقصد بنتے کام کو خراب کرنا ہے

۔ واضح رہے گزشتہ روز ڈاکٹرز نے حکومت سے لاک ڈاؤن میں نرمی اور علماء سے مساجد کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی تھی۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن نرم ہونے کی صورت میں کرونا مریضوں کی تعداد بڑھنے لگے گی۔ مریضوں کی تعداد ایسے ہی بڑھتی رہی تو ہسپتال کم پڑ جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

3 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

چین کا آزاد کشمیر میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

پاکستان اور چین نے سی پیک منصوبے کے تحت کشمیر کے آزاد پٹن میں 1.5 بلین ڈالر کے…

3 گھنٹے
چین کا آزاد کشمیر میں اربوں ڈالرز سرمایہ کاری کا اعلان

بجلی 14 فیصد مہنگی اور سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے بجلی پرتمام جنرل سبسڈیز واپس لینے14فیصد تک مہنگی کرنے اور 5 کیٹگریز کے رعایتی نرخ محدودکرنے…

4 گھنٹے
بجلی 14 فیصد مہنگی اور سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون میں 16 ہزار ٹن چینی اور گندم…

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بھاری مقدار…

21 گھنٹے
ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون میں 16 ہزار ٹن چینی اور گندم برآمد

تازہ ترین

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

3 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے یعنی ڈیرہ غازی خان میں عید قربان…

2 گھنٹے
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا شخص دلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا، جس کے…

2 گھنٹے
دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

41 منٹ
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے