بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2021

یو اے ای کا 54 پائلٹس کے لائسنسز کی تصدیق کیلئے پاکستان سے رابطہ

masooma mufferih masooma mufferih
23 Views 0 1 سال
Dawn
Posted at 1 جولائی-2020

متحدہ عرب امارات نے 54 پائلٹس کے لائسنسز کی تصدیق کیلئے پاکستانی حکام سے رابطہ کرلیا۔ لائسنسز کی تصدیق کیلئے وزارت ہوا بازی کو خط لکھ دیا۔

خط جنرل ایوی ایشن یو اے ای کے ڈائریکٹر جنرل سیف محمد السوادی نے تحریر کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای میں کام کرنے والے ایئر کرافٹ مینٹیننس انجینئرز کے پاکستانی لائسنسز کی تصدیق کی جائے، فضائی سفر کی بہتری اور محفوظ بنانے کیلئے لائسنسز بارے معلومات فراہم کی جائیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ان تمام پائلٹس اور انجینئرز کے لائسنسز اور ڈگریوں کی تصدیق کروانے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے پاکستان سول ایوی ایشن کے تحت امتحانات پاس کرکے اس شعبے میں جگہ بنائی ہے۔

متحدہ عرب امارات کا یہ اعلان یورپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں یورپ نے پاکستانی ایئر لائن کے اس کی حدود میں داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیف محمد الصویدی نے پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی حسن ناصر جامی کو لکھے گئے ایک خط میں ان تمام پائلٹس ، انجینئرز اور فلائٹ آپریشنز کی اہلیت کی تصدیق طلب کی ہے جو مشرق وسطیٰ میں مختلف فضائی کمپنیوں کیلئے کام کررہے ہیں۔

اس سے قبل یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی (ایازا) کی جانب سے پاکستان انٹرنیشل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے یورپین ممالک کیلئے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں پی آئی اے کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ سیکڑوں پائلٹس کے روزگار بھی داو پر لگتے نظر آ رہے ہیں جنہو ں نے پاکستان سے پائلٹس لائسنس حاصل کر رکھے ہیں اور پی آئی اے کے علاوہ دوسری ملکی اور بین الاقوامی ایئرلائنز کیلئے کام کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کی جانب سے اسمبلی میں پائلٹس کی ڈگریوں اور لائسنسز کو مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد سول ایوی ایشن نے اپنے 860میں سے265پائلٹس کو برطرف کرنے کااعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

وبا کے دوران قربانی کے بارے میں احکامات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی…

1 سال

ایک سال سے خالی گریڈ ایک تا سولہ کی آسامیاں ختم کرنے…

وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز میں ایک سال سے زائد عرصہ سے خالی گریڈ ایک تاسولہ…

1 سال

پاک فوج کی پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کے بھارتی الزام…

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی…

1 سال

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر شہری آبادی پر گولہ باری

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے گولہ باری کی گئی ہے جس سے ایک شہری…

1 سال

تازہ ترین

وبا کے دوران قربانی کے بارے میں احکامات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی…

1 سال

سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کی وبا کے باعث پریشان نظر آ رہا ہے اور پوری عوام…

1 سال

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

1 سال

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

1 سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے