بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

کشمیر ہمارے لئے وہی ہے جو پاکستان کیلئے ہے، ترک صدر

masooma mufferih masooma mufferih
107 Views 0 2 مہینے
کشمیر ہمارے لئے وہی ہے جو پاکستان کیلئے ہے، ترک صدر
the express tribune
Posted at 14 فروری-2020

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ کشمیر ترکی کیلئے وہی ہے جیسے پاکستان کیلئے ہے۔ پاکستان کا درد ترکی کا درد ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے عوام کو نمائندہ ایوان کے توسط سے سلام محبت پیش کرتا ہوں، مشترکہ اجلاس سے خطاب کا موقع فراہم کرنے پر سب کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات قابل رشک ہیں۔ پاکستان کو اپنا گھر سمجھتا ہوں اور اپنے گھر میں سب کے ساتھ ہوں۔ پاکستان میں کبھی بھی اجنبیت محسووس نہیں کی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اپنے گھر میں ہوں۔

ترک صدر نے کہا کہ ترکی کی تحریک خلافت مین برصغیر کے مسلمانوں کا کردار فراموش نہیں کر سکتے، ترک قومی جدوجہد کے وقت لاہور میں حمایتی جلسوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔ ہماری دوستی اخوت اور محبت سے پروان چڑھی ہے۔

رجب طیب اروان نے کہا کہ کشمیر ترکی کیلئے اسی طرح ہے جس طرح پاکستان کیلئے ہے۔ پاکستان کا درد ترکی کا درد ہے اور پاکستان کی خوشی ترکی کی خوشی ہے۔ کشمیر کا حل جھڑپوں اور لڑائی سے نہیں ہو گا بلکہ انصاف سے ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں ماضی کی طرح مستقبل میں بھی دونوں ممالک کا تعاون اور ساتھ جاری رہے گا۔ انسداد دہشت گردی کے معاملات میں ہم پاکستان کے ساتھ تعاون کو جاری رکھیں گے اور ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو ترکی کی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

ترک صدرنے کہا کہ پاکستانی حکومت کے مثبت اقدامات سے سرمایہ کاری اور تجارت کا ماحول سازگار ہو رہا ہے لیکن اقتصادی ترقی چند دنوں میں حاصل نہیں ہوتی ، اس کیلئے مسلسل جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک ترکی دوستی مفاد پر نہیں بلکہ محبت پر مبنی ہے، پاکستانی قوم نے جس طرح ہماری مدد کی تھی اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتے، اللہ سے دعا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان محبت ہمیشہ قائم رہے۔

پارلیمنٹ ہاوس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوئے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، رہنما ن لیگ خواجہ آصف سمیت اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان بھی شریک ہوئے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا جس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ  آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی سے کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان کے عوام کے نمائندہ ایوان کی طرف سے ترک صدر رجب طیب اردوان کو خوش آمدید کہا۔

ترک صدر کو پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا چوتھی بار اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2 بار ترک وزیر اعظم کی حیثیت سے اور 1 بارترک صدر کی حیثیت سے خطاب کیا تھا۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان گزشتہ روز 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ انہیں ایوان وزیراعظم میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا تھا۔

ترک صدر کے دورہ کے دوران دفاع، تجارت اور دہری شہریت کے حوالے سے معاہدے کئے جائیں گے۔ پاکستان اور ترکی کے تجارت اور سرمایہ کاری کے جوائنٹ ورکنگ گروپ نے مفاہمت کی دو یادداشتوں کو حتمی شکل دیدی، دونوں ایم او یوز پر دستخط ابتدائی اجلاس میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

5 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

ای سی سی نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد آمد ہے۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی…

8 گھنٹے
ای سی سی نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

کورونا متحدہ عرب امارات میں مقیم 10ہزار پاکستانیوں کی نوکری لے ڈوبا

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار پاکستانیوں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ قونصل…

9 گھنٹے
کرونا متحدہ عرب امارات میں مقیم 10ہزار پاکستانیوں کی نوکری لے ڈوبا

آرمی چیف کی ہدایت پر طبی سامان کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ روانہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک کو مشکل حالات کا سامنا ہے اور…

1 دن
آرمی چیف کی ہدایت پر طبی سامان کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ روانہ

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

3 گھنٹے
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

4 گھنٹے
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

4 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

5 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے