بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

ٹرین آپریشن 10 مئی سے جزوی بحال کر دیا جائے گا

Iqra Khan Iqra Khan
63 Views 0 1 مہینہ
یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی
propakistani
Posted at 4 مئی-2020

حکومت کی جانب سے ٹرین آپریشن 10 مئی سے جزوی بحالی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد چاروں صوبوں میں اپ اینڈ ڈاون 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

وزارت ریلوے نے ٹرین آپریشن کی بحالی کے لئے پاکستان ریلوے کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ریلوے حکام ٹرین آپریشن بحالی سے متعلق انتظامات مکمل کرلیں۔

ٹرین آپریشن بحالی سے قبل 8 مئی کو وزیر اعظم عمران خان سے حتمی منظوری لی جائے گی، جس کے بعد اپ اینڈ ڈاون 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی، ابتدائی طور پر چارصوبوں میں ٹرین آپریشن جزوی بحال کیا جائے گا۔

ممکن ہے کہ لاک ڈاون کے بعد بھی ریزرویشن دفاتر بند رکھے جائیں۔ ٹرین آپریشن بحالی پر مسافروں کو صرف آن لائن بکنگ کے ذریعے ہی ٹکٹ دستیاب ہوں گی۔

خصوصی ٹرین آپریشن کے آن لائن بکنگ 9 مئی سے شروع ہو جائے گی، ٹرین کی 60 فیصد سیٹیں بک ہونے کے بعد بکنگ روک دی جائے گی، 60 فیصد بکنگ سے سماجی فاصلہ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، خصوصی ٹرینوں کی بکنگ روانگی سے 24 گھنٹے پہلے بند کردی جائے گی۔

خصوصی ٹرینیں چلنے کی صورت میں مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے 1 گھنٹہ قبل اسٹیشن پر پہنچنا ہوگا، ریلوے اسٹیشن سے 200 میٹر تک ایریا غیر ضروری افراد کے داخلے پر بند ہو گی، مسافروں کے پاس اپنے ماسک، گلوز، سینیٹائزر اور صابن ہونا لازم ہے۔

وزارت ریلوے کی جانب سے خصوصی ٹرین آپریشن کیلئے ایس او پی پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

خصوصی ٹرین آپریشن کے دوران مسافروں اور عملے کیلئے ہدایات پر عمل لازم ہوگا، کوتاہی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

52 منٹ
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

لاہور میں داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق داتا…

5 گھنٹے
داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں…

23 گھنٹے
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا…

1 دن
ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

52 منٹ
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

30 منٹ
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

13 منٹ
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

47 منٹ
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے