بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

امریکا پاک چین تعلقات کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے

Iqra Khan Iqra Khan
60 Views 0 2 ہفتے
امریکا پاک چین تعلقات کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے
US Embassy، Embassy of China
Posted at 22 مئی-2020

پاکستان میں چینی سفارت خانے نے پاک چین تعلقات اور سی پیک سے متعلق امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا بیان مسترد کردیا ہے۔

چینی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین امریکی عہدے دار کے بیان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ یہ پاک چین تعلقات کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایلس ویلز کا بیان غیر ذمہ دارانہ مکمل بے بنیاد اور پرانی طرز پر مبنی ہے۔ سی پیک چین اور پاکستان کا اہم مشترکہ منصوبہ ہے۔

بیان میں چینی سفارتخانے نے کہا کہ ہم نے علاقائی امور میں پاکستان کے کردار پر کبھی دباو نہیں ڈالا ۔علاقائی امن کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ مل کر کام کیا ہے۔

بیان کے مطابق چین اور پاکستان مل کر افغانستان میں امن کیلئے کام کر رہے ہیں ۔افغان مہاجرین کے حوالے سے بھی چین اور پاکستان مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔

سفارت خانے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کو احترام کی نظر سے دیکھے اور جامع مدد فراہم کرے ۔امریکا اپنی سرد جنگ اور بند سوچ سے باھر نکلے۔ امریکا کے غیر ذمہ دارانہ بیانات بے مقصد ہیں ۔

مزید کہا گیا کہ امید رکھتے ہیں کہ امریکا چین اور پاکستان کے حوالے سے بنیادی احترام کا اظہار کرے گا۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کچھ کہنا نہیں چاہتے ۔ چین نے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی بھی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔

پاکستان میں چین کے سفیر یاو جنگ نے اپنے ویڈیو کے بیان میں کہا کہ چین نے ساڑھے 5 کروڑ امریکی ڈالر کا طبی سامان پاکستان کو مہیا کیا ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین اور پاکستان ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی نائب معاون ایلز ویلز کا کہنا تھا کہ سی پیک یا دوسرے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ہم سرمایہ کاری کو عالمی معیار کے مطابق دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری دیرپا ہونی چاہئے جو خطے کیلئے فائدہ مند ہو، سی پیک میں شفافیت کی کمی پر ہمیں سخت تشویش ہے، پاک چین تجارتی حجم میں بہت زیادہ عدم توازن ہے جبکہ اس وقت جب دنیا کو معاشی چیلنجز درپیش ہیں، چین کو پاکستان کو غیرمنصفانہ ادھار کی شرائط تبدیل کرنا چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

4 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

لاہور میں داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق داتا…

3 گھنٹے
داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں…

21 گھنٹے
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا…

22 گھنٹے
ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

4 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

3 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

2 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

2 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے