بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-August-2020

ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کو ماں نے معاف کردیا

Iqra Khan Iqra Khan
56 Views 0 7 دن
ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کو ماں نے معاف کردیا
instagram, The Pakistan Post
Posted at 30 جولائی-2020

راولپنڈی میں بیوی کے ساتھ مل کر بوڑھی ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کو ماں نے معاف کردیا اور لوگوں سے بھی اپنے بیٹے کو معاف کرنے کی درخواست کی ہے۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بیٹے کو اپنی بوڑھی ماں پر بے دردی سے تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی اور پاکستان کی نامور شخصیات نے ایک بیٹے کی جانب سے ماں پر بہیمانہ تشدد کرنے کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

سوشل میڈیا پر بھی یہ واقعہ ٹرینڈنگ میں رہاتھا۔ بعد ازاں پولیس نے بوڑھی ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔

تاہم اب اسی بوڑھی خاتون کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اور بہو سے سارے گلے شکوے بھلا کر انہیں معاف کردیا ہے۔

ویڈیو میں خاتون کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ میرے بیٹے اور بہو نے مجھ سے معذرت کی ہے اور میں اپنے بیٹے کو خدا کے حضور معاف کرتی ہوں۔

بوڑھی خاتون نے لوگوں سے بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کی اس حرکت سے جن لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے ان سب سے اپنے بیٹے کی طرف سے معافی مانگتی ہوں اور وہ لوگ بھی میرے بیٹے کو معاف کردیں، اللہ میرے بیٹے کو ہدایت دے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بیان حلفی دے دیا ہے لہٰذا میرے بیٹے کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہ ہو اللہ تعالیٰ بہتری کرے۔ ویڈیو میں خاتون کے بیٹے کو اپنی ماں کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

18 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم استحصال منایا جارہا ہے

گزشتہ سال 5 اگست کے یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر…

21 گھنٹے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم استحصال منایا جارہا ہے

پنجاب حکومت کی شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش

پنجاب حکومت نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کردی۔ پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا…

2 دن
پنجاب حکومت کی شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش

ٹرین ڈرائیور نے خودکشی کیلئے آنے والی خاتون کو بچا لیا

ملتان میں ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کےباعث خودکشی کی نیت سے ٹرین کے سامنے آنے والی خاتون…

2 دن
ٹرین ڈرائیور نے خودکشی کیلئے آنے والی خاتون کو بچا لیا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

18 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

18 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

19 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

20 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے