بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

29-May-2020

جائےحادثہ سے97 لاشیں نکال لیں،2 مسافر محفوظ،ڈی جی آئی ایس پی آر

Iqra Khan Iqra Khan
44 Views 0 6 دن
حادثے کا شکار طیارے میں سے 97 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں
Express news
Posted at 23 مئی-2020

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ جائےحادثہ سے97 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2 مسافر محفوظ رہے، طیارہ حادثے میں جاں بحق 97 افراد میں سے 19 کی شناخت کر لی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی جائے حادثہ سے 97 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں 2 مسافر محفوظ رہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 25 متاثرہ مکانات کو کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ مکانات کے رہائشی مختلف مقامات پر رہائش پزیر ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی کے دستے، رینجرز اور سماجی بہبود کی تنظیموں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پی آئی اے جہاز کی تباہی کی تحقیقات کیلئے ائیر کموڈور عثمان غنی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ ائیر کموڈور عثمان غنی سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ہیں۔ ونگ کمانڈر ملک محمد عمران، گروپ کیپٹن توقیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی ناصر مجید ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔

کمیٹی نے تمام ریکارڈ حاصل کرلیا، کمیٹی فوری طور پر حکومت کو ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی۔ حادثے کی جامع رپورٹ ایک ماہ کے اندر مکمل کر کے دی جائے گی۔ کیبنٹ سیکرٹریٹ ایوی ایشن ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارہ گرنے سے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کچھ لوگ ملبے تلے بھی دب گئے۔ تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکس کا اہم حصہ کوئیک ایکسس ریکارڈر مل گیا ہے۔

حادثے کے فوری بعد پاک فوج ، رینجرز اہلکار، ریسکیو حکام اور مقامی لوگ امدادی کارروائیوں کیلئے پہنچے، جائے حادثے کے اطراف کے علاقے سیل کر دئیے۔

لینڈنگ کے وقت طیارے کے کیپٹن نے کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی کہ طیارے کے لینڈنگ گیئر نہیں کھل رہے۔ جس پر طیارے کو ایک چکر لگانے کا کہا گیا۔ تاہم چکر لگانے کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی، طیارے کے ساتھ مکانات اور گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔

حادثے کا شکار پرواز عید کی مناسبت سے خصوصی طور پر چلائی گئی تھی۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے کا 2 بج کر 37 منٹ پر ائیر کنٹرول ریڈار سے رابطہ منقطع ہوا۔

جناح ہسپتال میں لائی گئی لاشوں میں سے 12 افراد کی شناخت ہوگئی جن میں محمد طاہر ولد مبین، فریحہ رسول دختر غلام رسول، فریال بیگم زوجہ اسعد اللہ، سیدہ صائمہ عمران زوجہ سید عمران حسن، کیپٹن فلائٹ سجاد، فرحان ولد عبدالکبیر، دلشاد احمد ولد مبین، سید محمد احمد ولد سید جمال احمد، ندا دختر عرفان اللہ ، عمار راشد ولد راشد محمود، شہناز پروین زوجہ امان اللہ اور شعیب رضا ولد شریف رضا شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کوئیک ایکسس ریکارڈر امدادی کارکن کو ملا جسے سول ایوی ایشن حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ کوئیک ایکسس ریکارڈر میں ائیر ٹریفک کے علاوہ کاک پٹ کی گفتگو کا ریکارڈ ہ

طیارے کو کیپٹن سجاد گل اور فرسٹ آفیسر عثمان اعظم اڑا رہے تھے۔ عملے کے ارکان میں فرید احمد چودھری، عبدالقیوم اشرف، ملک عرفان رفیق، مدیحہ ارم، آمنہ عرفان اور اسما شہزادی شامل تھے۔

تباہ ہونے والے طیارے میں سینئر صحافی انصار نقوی، پنجاب حکومت کے افسر خالد شیر دل اور معروف ماڈل زارا عابد بھی سوار تھیں۔

پی آئی اے نے ایمرجنسی رسپانس آپریشن شروع کر دیا۔ کراچی ائیرپورٹ پر طیارے میں سوار مسافروں کے اہلخانہ کو داخلے کی اجازت دے دی ہے جبکہ پی آئی اے کے ایمرجنسی رسپانس ڈیسک کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے تفصیلات لینے کا عمل جاری ہے۔

طیارے کی تباہی کے بعد علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کے علاوہ کراچی جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

متعلقہ خبریں

یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مزید 10 ٹرینیں…

4 گھنٹے
یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

ایکسپورٹرز کو بڑے ممالک سے فیس ماسک کےآرڈرز ملنے لگے

پاکستانی ایکسپورٹرز کو امریکا ، یورپ اور کینیڈا سے فیس ماسک کے بڑے آرڈر موصول ہونا شرو ع…

2 گھنٹے
ایکسپورٹرز کو بڑے ممالک سے فیس ماسک کےآرڈرز ملنے لگے

پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہو…

کورونا وائرس کے تناظر میں کم ترین شرحِ اموات اور اس بیماری کو شکست دے کر صحتیاب ہوجانے…

15 گھنٹے
پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہو گیا

پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی جانب سے ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان…

16 گھنٹے
پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ

تازہ ترین

کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر…

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے اسپتال میں معمر اطالوی جوڑے کی گولڈن…

5 گھنٹے
کورونا کے مریض نے اپنا علاج کرنیوالی ڈاکٹر سے ہی منگنی کر لی

یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مزید 10 ٹرینیں…

4 گھنٹے
یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ…

شعیب اختر نا صرف پاکستان کے بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر ہیں۔ انہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام…

4 گھنٹے
بیٹسمین جسے شعیب اختر 10 برسوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہ کر سکے

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جبکہ آصف علی زرداری کی…

2 گھنٹے
نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے