بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-July-2020

شاعر مشرق علامہ اقبال کی برسی کورونا کے باعث سادگی سے منائی جا رہی ہے

Iqra Khan Iqra Khan
112 Views 0 3 مہینے
شاعر مشرق علامہ اقبال کی برسی کورونا کے باعث سادگی سے منائی جا رہی ہے
weebly, Pakistan
Posted at 21 اپریل-2020

شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی 82 ویں برسی آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ مصور پاکستان نے1930 میں علیحدہ وطن کا خواب دیکھا۔

شاعر مشرق، مفکر اسلام اور مصور پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی برسی کورونا وائرس کے باعث سادگی کے ساتھ منائی جارہی ہے اور سماجی فاصلے کی ہدایت کے باعث اس بار ماضی کی طرح مزار اقبال پر اجتماعی حاضری نہیں دے سکے۔

علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کرنے کے بعد مشن ہائی سکول سے میٹرک کیا،مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ایم اے کیا۔

بعد ازاں آپ اعلیٰ تعلیم کیلئے انگلینڈ چلے گئے اور قانون کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں آپ جرمنی چلے گئے جہاں سے آپ نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

علامہ اقبال کا شمار برصغیر کی ان ہستیوں میں ہوتاہے جنہوں نےخطے کےمسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کیلئے جداگانہ قومیت کا احساس اجاگر کیا ۔

انہوں نے اپنی شاعری سے برصغیر کی مسلم قوم میں بیداری کی نئی روح پھونک دی اور 1930 میں علیحدہ وطن کا خواب دیکھا جسے 1947 میں تعبیر ملی۔

علامہ اقبال اپنے خواب کو حقیقت بنتا نہ دیکھ سکے اور قیام پاکستان سے 9 سال قبل 21 اپریل 1938 کو جہانِ فانی سے کوچ کرگئے اور ان کے جسد خاکی کو لاہور میں بادشاہی مسجد کے سامنے سپرد خاک کیا گیا۔

علامہ اقبال نے بانگ درا، ضرب کلیم، ارمغان حجاز اور بال جبریل جیسی کتابیں لکھیں۔ اس کے علاوہ سات فارسی شاعری کے مجموعے اور انگریزی میں لکھی آپ کی کتب دنیا بھر میں علم کے پیاسوں کی تسکین کا باعث ہیں۔

متعلقہ خبریں

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

4 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

چین کا آزاد کشمیر میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

پاکستان اور چین نے سی پیک منصوبے کے تحت کشمیر کے آزاد پٹن میں 1.5 بلین ڈالر کے…

1 گھنٹہ
چین کا آزاد کشمیر میں اربوں ڈالرز سرمایہ کاری کا اعلان

بجلی 14 فیصد مہنگی اور سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے بجلی پرتمام جنرل سبسڈیز واپس لینے14فیصد تک مہنگی کرنے اور 5 کیٹگریز کے رعایتی نرخ محدودکرنے…

3 گھنٹے
بجلی 14 فیصد مہنگی اور سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون میں 16 ہزار ٹن چینی اور گندم…

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بھاری مقدار…

20 گھنٹے
ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون میں 16 ہزار ٹن چینی اور گندم برآمد

تازہ ترین

ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ…

ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ادارے ریسکیو 1122کے بجٹ میں بھی کمی…

4 گھنٹے
ریسکیو 1122 کے بجٹ میں 72 کروڑ 4 لاکھ روپے کا کٹ لگ گیا

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے یعنی ڈیرہ غازی خان میں عید قربان…

4 گھنٹے
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرے بھی آن لائن ہو گئے

دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا شخص دلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا، جس کے…

3 گھنٹے
دلہا کو پیسوں کا چونا لگ گیا اور دلہن بھی نہ ملی

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی میں 355آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ختم کی جانیوالی آسامیوں…

2 گھنٹے
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 355 آسامیاں ختم کردی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے