بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

طیب اردگان دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

Tariq Tariq
55 Views 0 2 مہینے
طیب اردگان دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
Vioce of America
Posted at 13 فروری-2020

اسلام آباد۔ برادر دوست اسلامی ملک ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

دوہری شہریت کے ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے

نور خان ائربیس پر ترک صدر کا استقبال وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور اعلٰی شخصیات کریں گی۔ نورخان ائربیس پر ترک صدر کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا جائے گا۔ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائیگا۔ رجب طیب اردگان وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایوان صدر جائیں گے۔

یہاں صدر عارف علوی کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائیگا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طیب اردگان کے دورے کے دوران دفاع، ریلوے، اطلاعات، معیشت اور تجارت کے شعبوں میں معاہدے ہوں گے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوہری شہریت کے ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔ 14 فروری کو ترک صدر پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ دونوں رہنما پاک ترک سٹرٹیجک تعاون کونسل کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری ہو گا۔ طیب اردگان اور عمران خان مشترکہ میڈیا سے بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

4 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

ای سی سی نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد آمد ہے۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی…

7 گھنٹے
ای سی سی نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

کورونا متحدہ عرب امارات میں مقیم 10ہزار پاکستانیوں کی نوکری لے ڈوبا

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار پاکستانیوں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ قونصل…

8 گھنٹے
کرونا متحدہ عرب امارات میں مقیم 10ہزار پاکستانیوں کی نوکری لے ڈوبا

آرمی چیف کی ہدایت پر طبی سامان کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ روانہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک کو مشکل حالات کا سامنا ہے اور…

1 دن
آرمی چیف کی ہدایت پر طبی سامان کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ روانہ

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

3 گھنٹے
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

3 گھنٹے
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

4 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

4 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے