بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-June-2020

سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی پالیسی جاری

Iqra Khan Iqra Khan
56 Views 0 1 مہینہ
بورڈز کے امتحانات منسوخ، پرائیوٹ اسکولز کا فیس واپس کرنے کا مطالبہ
Geo
Posted at 22 اپریل-2020

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیمی سال 2020 تا 2021 کی پالیسی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سال یکم جون سے شروع ہوگا جبکہ کیمبرج سسٹم کے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم تا تیسری جماعت کے طلبا کو تحریری ٹیسٹ اور جائزہ لینے کے بعد پروموٹ کیا جائے گا، چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے 15 جون تک ہوں گے جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام بورڈز دسویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 اگست تک جاری کئے جائیں گے، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہوں گے۔

دسویں جماعت کے نتائج کے بعد گیارہویں جماعت کے داخلوں کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاون میں 30 اپریل تک توسیع کی گئی ہے جبکہ تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 7 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 209 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پنجاب میں 4328، سندھ میں 3053، خیبرپختونخوا میں 1345، بلوچستان میں 495، گلگت بلتستان میں 283، اسلام آباد میں 194 اور آزاد کشمیر میں 51 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 25 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 1 لاکھ 77ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 6 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

13 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

لاہور میں داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق داتا…

20 گھنٹے
داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں…

2 دن
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا…

2 دن
ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

تازہ ترین

بلیوں سے تنگ آکر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

کوئی بھی شوق جب بہت زیادہ بڑھ جائے تو یہ نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ غیر…

5 گھنٹے
بلیوں سے تنگ آکر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

امریکی خاتون کا رحمان ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو…

امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کرنے کا الزام عائد…

4 گھنٹے
امریکی خاتون کا رحمٰن ملک پر زیادتی کا الزام، ن لیگ کو بھی دھمکی

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

13 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

14 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے