بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

سندھ حکومت نےمزدور طبقے کی مدد کیلئے طریقہ کار طے کرلیا

Iqra Khan Iqra Khan
62 Views 0 2 مہینے
وفاق کے فیصلوں پر100فیصد عمل کریں گے، مراد علی شاہ
92 news
Posted at 30 مارچ-2020

سندھ حکومت نے لاک ڈاون میں مزدور اور دیہاڑی دار افراد کی مدد کرنے کیلئے طریقہ کار طے کر لیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس کے مطابق موبائل رجسٹریشن سسٹم کے تحت ضروت مند افراد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

خط کے مطابق ضرورت مند افراد کے ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق کرائی جائے گی اور ایک خاندان کے ایک ہی فرد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

بینک اکاونٹ میں 10 ہزار روپے موجود ہونے کی صورت میں اس فرد کو ضرورت مند تصور نہیں کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک ضرورت مند درخواست دہندہ کےبینک اکاونٹس کےذریعے تصدیق کرے گا۔

سندھ حکومت نے مستحق افراد کی تلاش کیلئے ایف آئی اے کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے تصدیق کرےگا کہ حج وعمرہ کےعلاوہ درخواست دہندہ نے بیرون ملک سفر تو نہیں کیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہر کر رہ گئی ہے اور لاک ڈاون سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والا مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 16 سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 593، سندھ میں 508، خیبرپختونخوا میں 195، بلوچستان میں 144، گلگت بلتستان میں 128، آزاد کشمیر میں 6 اور اسلام آباد میں 51 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 34 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 1 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز، دعاوں کی اپیل

مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی طبیعت کافی ناساز ہے اور ڈاکٹر نے ان کو گھر پر آرام…

7 گھنٹے
مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز، دعاوں کی اپیل

مخصوص شعبے بند رہیں گے، باقی سب کھول رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں چند مخصوص شعبے بند رہیں گے اور باقی سب…

1 دن
چند شعبے بند رہیں گے اور باقی سب کھول رہے ہیں، وزیراعظم

طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافر کی جگہ اہلخانہ نے کسی اور…

کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک مسافر شبیر احمد کے ورثا نے اس کی جگہ…

1 دن
طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافر کی جگہ اہلخانہ نے کسی کو اور دفنا دیا

بھارت کا 2 پاکستانی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

بھارت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں، پاکستانی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا…

1 دن
بھارت کا 2 پاکستانی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

2 گھنٹے
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

3 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

4 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

4 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے