بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-August-2020

لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں دکانیں کھولنے پر متعدد تاجر گرفتار

Iqra Khan Iqra Khan
39 Views 0 1 ہفتہ
لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں دکانیں کھولنے پر متعدد تاجر گرفتار
Head Topics
Posted at 28 جولائی-2020

پنجاب میں تاجروں نے سمارٹ لاک ڈان کو مسترد کر دیا، لاہور، فیصل آباد اور دیگر کئی شہروں میں دکانیں کھولنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا، مزاحمت کرنے پر متعدد تاجروں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

عید پر کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈان کا آج پہلا روز ہے لیکن کاروبار بند رکھنے کے احکامات پر تاجر برادی حکومت سے نالاں ہے۔

لاہور، راولپنڈی، جھنگ سمیت کئی شہروں میں تاجروں نے دکانیں کھولنے کی کوشش کی۔ لاہور کی اعظم مارکیٹ میں انتظامیہ اور پولیس میں تلخ کلام بھی ہوئی۔

فیصل آباد میں انجمن تاجران کی جانب سے ریل بازار سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئی۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ کاروبار میں پہلے ہی بہت نقصان کا سامنا ہے، مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

دکانیں کھلنے پر پولیس بھی حرکت میں آگئی اور فوری بازاروں میں پہنچ گئی۔ جوابی ایکشن کر کے شاپس بند کرا دیں۔ تلخ کلامی اور مزاحمت کرنے پر تاجروں کو گرفتار بھی کیا۔

پنجاب میں آج سے 5 اگست تک لاک ڈان ہے۔ تمام بازار، شاپنگ مالز، شادی ہالز، کاروباری ادارے، ہوٹل مکمل طور پر بند رکھنے کے احکامات ہیں۔ میڈیکل سٹورز، سبزی، کریانہ، بیکری، دودھ دہی کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہے، ہوٹلوں پر ٹیک اوے، ہوم ڈلیوری 24 گھنٹے جاری رکھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 دن
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم استحصال منایا جارہا ہے

گزشتہ سال 5 اگست کے یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر…

2 دن
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم استحصال منایا جارہا ہے

پنجاب حکومت کی شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش

پنجاب حکومت نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کردی۔ پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا…

3 دن
پنجاب حکومت کی شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش

ٹرین ڈرائیور نے خودکشی کیلئے آنے والی خاتون کو بچا لیا

ملتان میں ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کےباعث خودکشی کی نیت سے ٹرین کے سامنے آنے والی خاتون…

3 دن
ٹرین ڈرائیور نے خودکشی کیلئے آنے والی خاتون کو بچا لیا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 دن
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

2 دن
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

2 دن
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

2 دن
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے