بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-April-2020

سابق امریکی سفیر نے پانی پر پاک بھارت جنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا

Tariq Tariq
68 Views 0 1 مہینہ
سابق امریکی سفیر نے پانی پر پاک بھارت جنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا
GEO
Posted at 4 مارچ-2020

پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے پانی پر پاک بھارت جنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ عالمی سٹریٹجک خطرات ردعمل پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کواس وقت تین بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ ان میں ماحولیات، ٹیکنالوجی اور ملکوں کے اندرونی مسائل شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ٹیکسٹائل کا منافع کم ہوتا جا رہا ہے۔ اس لئے پاکستان کو اپنی معیشت کا انحصار ٹیکنالوجی پر منتقل کرناہو گا۔ پاکستانی نوجوانوں کیلئے آئی ٹی اور سافٹ وئیر کے شعبے میں مہارت حاصل کرنا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور امریکی سفیر پاکستان کے مسائل سے اپنے ملک کو آگاہ کیا۔

سندھ طاس معاہدہ پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پانی پر پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے۔ پاکستان ایک زرعی ملکی ہے۔ اس کی معیشت کا بڑا انحصار زراعت پر بھی ہے۔ فصلوں کی کاشت کا زیادہ تر دارومدار دریاؤں کے پانی کی آمد پر ہوتا ہے۔ اس لئے پہلے سے موجود سندھ طاس معاہدہ پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے۔ یہ معاہدہ 1948ء میں اس وقت وجود میں آیا جب بھارت نے مشرقی دریاؤں کا پانی روک لیا۔

دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونیوالی کشیدگی پر عالمی برادری متحرک ہوئی۔ یوں 1960ء میں صدر ایوب اور نہرو کے درمیان ملاقات میں تاریخی سندھ طاس معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے کی رو سے انڈس بیسن سے آنیوالے مجموعی طور پر 168 ملین ایکڑ فٹ سالانہ پانی کو دونوں ممالک کے درمیان تقسیم کیا گیا۔

اس میں سے تین مغربی دریاؤں سندھ، جہلم اور چناب سے آنیوالے 80 فیصد پانی پر پاکستان کا حق تسلیم کیا گیا جو 133 ملین ایکڑ فٹ بنتا ہے۔ دوسری جانب بھارت کو مشرقی دریاؤں راوی،بیاس اور ستلج کا کنٹرول تھما دیا گیا۔ مغربی دریاؤں میں کئی کا ماخذ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں تھا۔ اس لئے بھارت کو تین عشاریہ 6 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے اور محدود حد تک آبپاشی اور بجلی کی پیداوار کی اجازت بھی دی گئی۔

بھارت نے معاہدے کی اس شق کو پاکستان کیخلاف آبی جارحیت کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا۔ مقبوضہ علاقوں سے گزرنے والے دریاؤں سندھ، چناب اور جہلم پر 15 سے زائد ڈیم بنا لئے۔ اب مزید 45 سے 61 ڈیمز کی تیاری کر رہا ہے۔ ان دریاؤں پر آبپاشی کے 30 سے زائد منصوبے بھی تعمیر کئے جا چکے ہیں۔

یہ اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ بھارت اب 15 ارب ڈالر کی لاگت سے مزید منصوبوں پر کام شروع کر رہا ہے۔ اس میں 1865 میگا واٹ کا سوالکوٹ پاور منصوبہ بھی شامل ہے۔ کشن گنگا، رتلے، میاں لوئر کلنائی، پاکال دل ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ اور وولر بیراج نیوی گیشن منصوبے کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ اس کا بظاہر مقصد تو بجلی بنانا ہے مگر اس کے ذریعے بھارت پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔

دریاؤں کا رخ موڑنے کے منصوبے پر بھی کام کر رہا ہے

بھارت پاکستان کو دباؤ میں لانے کیلئے کئی مرتبہ سندھ طاس معاہدے کے خاتمے کی دھمکی بھی دے چکا ہے، مزید دریاؤں کا رخ موڑنے کے منصوبے پر بھی کام کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

4 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

کورونا کی آڑ میں کرپشن میں ملوث لوگوں کو نہیں چھوڑ سکتے،…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی سیکٹر 14 اپریل سے کھول رہے ہیں۔ اس صنعت کے…

8 گھنٹے
کورونا کی آڑ میں کرپشن میں ملوث لوگوں کو نہیں چھوڑ سکتے، عمران خان

امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قاتلوں کی رہائی پر امریکا پاکستان سے…

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

9 گھنٹے
امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قاتلوں کی رہائی پر امریکا پاکستان سے ناراض

مسلمان اور ہندو برابر نہیں ہو سکتے، بی جے پی رہنما کے…

وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے…

11 گھنٹے
بی جے پی قیادت جرمنی کے نازیوں کی طرح مسلمانوں کیخلاف بات کرتی ہے

تازہ ترین

اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔…

واشنگٹن۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

2 گھنٹے
اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ایلس ویلز

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

3 گھنٹے
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

کرونا مبتلا مریض کو غلط سفری معلومات دینوالے شخص کو قید کی…

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد اب تک 204 ممالک میں رپورٹ ہو چکا…

3 گھنٹے

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

4 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے