بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

ملکی دفاع کیلئے تیار، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایئر چیف

Iqra Khan Iqra Khan
72 Views 0 1 مہینہ
ملکی دفاع کیلئے تیار، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایئر چیف
ARY news
Posted at 27 فروری-2020

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

پاک فضائیہ آج یوم فتح( سرپرائز ڈے) منا رہی ہے، ائیرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں27 فروری کے حوالے سے پروقار تقریب ہوئی، جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور پاک فضائیہ کے افسران سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سرپرائز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی بہترین کارکردگی عشروں کی محنت کی مرہون منت ہے۔ پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہےا اور معاشی مسائل کی وجہ سے ٹیکنالوجی کے حصول میں مشکلات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھے گا، ہم ہر مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، مقبوضہ کشمیر میں طویل بھارتی کرفیو کو ختم کیا جائے۔ پاک فوج ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 2 بھارتی طیاروں ایس یو 30 اور مگ 21 کو مارگرایا تھا جبکہ ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کرلیا تھا تاہم بعد میں ا پائلٹ کو واپس کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

3 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 25 لاکھ خاندانوں کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے…

16 گھنٹے
ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت ریلوے پاکستان کی جانب سے پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر…

20 گھنٹے
پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو برطانیہ میں ان کے ڈاکٹرز نے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کردی…

22 گھنٹے
ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

تازہ ترین

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

5 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

4 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

3 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

3 گھنٹے
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے