بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-February-2020

قائمہ کمیٹی میں آرمی چیف کی توسیع سے متعلق ترمیم منظور

Iqra Khan Iqra Khan
79 Views 0 2 مہینے
قائمہ کمیٹی میں آرمی چیف کی توسیع سے متعلق ترمیم منظور
geo tv
Posted at 6 جنوری-2020

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے تینوں بلز کی متفقہ منظوری دیدی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں امجد خان نیازی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلا س میں آرمی، نیوی اور ایئرفورس ایکٹس میں ترامیم کا معاملہ زیر غور آیا اور مسلح افواج سے متعلق آرمی ایکٹس میں ترامیم متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔

اجلاس کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹس میں ترامیم کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بل کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ کوئی غلطی نہیں کرنا چاہتے۔

دفاعی کمیٹی کے چیئرمین امجد خان نیازی نے کہا کہ ترمیمی قوانین متفقہ طور پر منظور کرنے پر تمام جماعتوں کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرمی ایکٹ میں 6 مہینے میں ترامیم کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد حکومت نے آرمی ایکٹ میں تبدیلی کیلئے اپوزیشن سے بھی مذاکرات کئے تھے جس کے بعد بلز کو قومی اسمبلی پیش کر دیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی نے بلز کو قائمہ کمیٹی دفاع کو بھجوا دیا تھا۔ جس میں مذاکرات کے بعد بلز کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

پہلے کشمیر اب بھارت میں 20 کروڑ مسلمان نشانے پر ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماری اقلیتیں اس ملک کی برابر کی شہری ہیں۔ وزیر…

1 گھنٹہ
پہلے کشمیر اب بھارت میں 20 کروڑ مسلمان نشانے پر ہیں، وزیراعظم

بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار، دنیا دہلی کی صورتحال کا…

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان عرصہ سے کہہ رہا ہے کہ بھارت میں…

22 منٹ
بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار، دنیا دہلی کی صورتحال کا نوٹس لے، شاہ محمود

کرونا وائرس کا خدشہ، پاک ایران سرحد کے بعد ٹرین سروس بھی…

ایران میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں اس…

2 گھنٹے
کورونا وائرس کے پیش نظر پاک ایران سرحد کے بعد ٹرین سروس بھی بند

نئے اٹارنی جنرل کی عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم سے اہم ملاقات

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات…

13 گھنٹے
وزیراعظم نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

تازہ ترین

کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

ٹوکیو۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال 24 جولائی سے شروع ہونیوالے اولمپکس مقابلوں کے کورونا وائرس…

4 گھنٹے
کورونا وائرس،جاپان میں منعقد ہونیوالے اولمپکس مقابلے منسوخ ہونے کا امکان

بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے…

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بھارت ماتا کی جے کا…

4 گھنٹے
بھارت ماتا کی جے کہنے والے بھارت میں رہنے کے حقدار، جے رام ٹھاکر

ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ہانگ کانگ نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مالی بوجھ کے پیش نظر اپنے شہریوں کی مدد کیلئے مستقل…

3 گھنٹے
ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کورقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

ایف بی آر کا رئیل اسٹیٹ اور زیورات کی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد۔ ایف بی آر پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی مدد کی روک…

3 گھنٹے
قواعد کے مطابق زیورات کو دستاویزی شکل دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے