بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں واٹس ایپ پر پابندی عائد کردی

Iqra Khan Iqra Khan
68 Views 0 2 مہینے
پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں واٹس ایپ پر پابندی عائد کردی
devRant, Daily Excelsior
Posted at 17 فروری-2020

حکومت پنجاب نے خفیہ دستاویزات اور معلومات کو لیک کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تمام سرکاری دفاتر میں واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے احکامات 31 جنوری کو جاری کئے گئے تھے جنہیں 14 فروری سے نافذ کیا گیا۔ تمام سرکاری محکموں کو ایک خط جاری کیا گیا ہے جس میں تمام دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفتری اوقات میں واٹس ایپ اور اس طرح کی تمام سوشل ایپلیکیشنز کے استعمال پر پابندی عائد کریں۔

یہ اقدام صوبائی حکام کو موصولہ شکایات کے نتیجے میں اٹھایا گیا ہے کہ دفاتر اور مختلف محکمے نجی اور خفیہ دستاویزات کے تبادلے کبلئے واٹس ایپ کا استعمال کررہے ہیں۔

یہ دستاویزات لیک ہونے کا خطرہ ہے ۔ واٹس ایپ پر مختلف گروپس میں افواہیں گردش کر رہی ہیں جہاں ان دستاویزات کو شیئر کیا گیا تھا۔ یہاں تک کہ کام سے متعلق بات چیت بھی مختلف محکموں اور دفاتر کے مابین سرکاری چینلز کے ذریعے نہیں کی جا رہی تھی۔

سینئر عہدیداروں نے فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیا اور محکمہ سروسز اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے توسط سے احکامات جاری کئے کہ وہ واٹس ایپ کے استعمال پر فوری طور پر پابندی لگائیں کیونکہ یہ صرف حکومتی طریقہ کار میں رکاوٹ ہے۔

حکومت پنجاب کے جاری کردہ نئے حکم میں محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فائلوں کو باضابطہ روایتی طریقوں سے شیئر کریں اور باضابطہ روایتی چینلز کے ذریعے فوری طور پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

5 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

ای سی سی نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد آمد ہے۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی…

7 گھنٹے
ای سی سی نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

کورونا متحدہ عرب امارات میں مقیم 10ہزار پاکستانیوں کی نوکری لے ڈوبا

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار پاکستانیوں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔ قونصل…

8 گھنٹے
کرونا متحدہ عرب امارات میں مقیم 10ہزار پاکستانیوں کی نوکری لے ڈوبا

آرمی چیف کی ہدایت پر طبی سامان کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ روانہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک کو مشکل حالات کا سامنا ہے اور…

1 دن
آرمی چیف کی ہدایت پر طبی سامان کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ روانہ

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

3 گھنٹے
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

4 گھنٹے
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

4 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

5 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے