بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-August-2020

پی ٹی اے کا پب جی گیم پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

Iqra Khan Iqra Khan
42 Views 0 1 ہفتہ
پی ٹی اے کا پب جی گیم پرعائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ
Wikipedia
Posted at 27 جولائی-2020

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی اے حکام کا موقف ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی پر پابندی ختم کرنے کا حکم نہیں دیا، عدالت نے پی ٹی اے کے یکم جولائی کی پابندی کےحکم نامےکی تفصیلات جاری کرنے کاحکم دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ والدین اور شہریوں کی جانب سے 109 شکایات اور گیم بند کرنے کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس کے بعد پی ٹی اے نے والدین اور عوامی شکایات پر پیکا ایکٹ کے تحت23 جولائی کو تفصیلی سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا تھا۔

پی ٹی اے کے مطابق پب جی انتظامیہ سے پوچھا گیا تھا کہ اس نے 16سال سے کم عمر بچوں کو گیم سے دور رکھنے اور تباہ کن اور مجرمانہ مواد روکنے کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں اور پب جی کھیلنے والے بچوں کیلئےکوئی ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے یا نہیں؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پب جی انتظامیہ نے پی ٹی اے کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا جبکہ پنجاب پولیس نے پب جی گیم کھیلنے والے کم عمربچوں کی خودکشی کی رپورٹ دی ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی اے نے یکم جولائی کو پب جی گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے 24 جولائی کو پب جی پر پابندی کا پی ٹی اے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آن لائن گیم کو فوری بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

8 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم استحصال منایا جارہا ہے

گزشتہ سال 5 اگست کے یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر…

11 گھنٹے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم استحصال منایا جارہا ہے

پنجاب حکومت کی شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش

پنجاب حکومت نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کردی۔ پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا…

1 دن
پنجاب حکومت کی شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش

ٹرین ڈرائیور نے خودکشی کیلئے آنے والی خاتون کو بچا لیا

ملتان میں ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کےباعث خودکشی کی نیت سے ٹرین کے سامنے آنے والی خاتون…

1 دن
ٹرین ڈرائیور نے خودکشی کیلئے آنے والی خاتون کو بچا لیا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

8 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

8 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

9 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

10 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے