بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-August-2020

صدرعارف علوی کی حدیقہ کیانی کے گانے کی تعریف، پیغام جاری

Iqra Khan Iqra Khan
57 Views 0 3 ہفتے
صدرعارف علوی کی حدیقہ کیانی کے گانے کی تعریف، پیغام جاری
ProPakistani, VICE Video
Posted at 15 جولائی-2020

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین گلوکارہ حدیقہ کیانی کے کشمیریوں کیلئے گائے گانے کی تعریف کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ نے ڈاکٹر عارف علوی کے تعریفی پیغام کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر تحریر ہے کہ کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہد کی عکاسی کرتا یہ ایک بہترین گانا ہے۔ انشااللہ کشمیریوں کے خواب، جیسا کہ اس گانے میں بتائے گئے ہیں، ایک دن حقیقت ہوں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ واقعی ایک دل کو گرما دینے والا گانا ہے، کشمیریوں پر جو بھارت ظلم و ستم اور قتل و غارت کررہا ہے اس کا خاتمہ ہوگا اور کشمیر آزاد ہوگا۔

اس پوسٹ کے ساتھ ہی کیپشن میں حدیقہ کیانی نے لکھا ہے کہ میں ان تمام لوگوں کی بےحد شکر گزار ہوں جنہوں نے اس گانے کو پسند کیا اور مجھے سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک گلوکارہ ہوں اور میں صرف یہ کرسکتی ہوں کہ اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے مظلوموں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنی آواز بلند کرسکتی ہوں۔

حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ہم صرف ایک گانا گا کر نہیں رک سکتے بلکہ ہمیں کشمیریوں کی آواز سننے کی بھی ضرورت ہے۔

گلوکارہ حدیقی کیانی نے اپنی اس پوسٹ میں اپنے ساتھی ترک فنکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کشمیری فنکاروں کے ساتھ بھی گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ مظلوموں کیلئے بلند کی گئی میری آواز عالمی رہنماوں تک پہنچے گی اور وہ اس سلسلے میں مدد کریں گے۔

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مزید لکھا کہ ہمیں انصاف، امن اور محبت کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ 13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر حدیقہ کیانی نے ترک فنکار علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین کے ساتھ مل کر خصوصی گانا جاری کیا تھا جس میں انہوں نے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

حدیقہ کیانی اور ترک فنکاروں کا یہ گانا 3 مختلف زبانوں میں جاری کیا گیا ہے جن میں اردو، ترکش اور کشمیری زبان شامل ہے جبکہ گانے کا دورانیہ 3 منٹ 37 سیکنڈز ہے۔

گانے کی ویڈیو میں شہدائے کشمیر کی تصاویر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کو دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم استحصال منایا جارہا ہے

گزشتہ سال 5 اگست کے یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر…

6 گھنٹے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم استحصال منایا جارہا ہے

پنجاب حکومت کی شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش

پنجاب حکومت نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کردی۔ پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا…

1 دن
پنجاب حکومت کی شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش

ٹرین ڈرائیور نے خودکشی کیلئے آنے والی خاتون کو بچا لیا

ملتان میں ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کےباعث خودکشی کی نیت سے ٹرین کے سامنے آنے والی خاتون…

1 دن
ٹرین ڈرائیور نے خودکشی کیلئے آنے والی خاتون کو بچا لیا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

4 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

5 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے