بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

پولیس آفیسر صحافی بن گیا

Tariq Tariq
61 Views 0 4 ہفتے
پولیس آفیسر صحافی بن گیا
SocialMedia
Posted at 4 مارچ-2020

سرگودھا۔ پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنا صحافیوں اور میڈیا پرسن کا کام ہے لیکن سرگودھا کے پولیس آفیسرصفدرنے نہ صرف صحافی بن کر پاکستان کے سافٹ امیج کے بارے میں پاکستان کی سیاحت پر آئے ہوئے چار امریکی سیاحوں سے دلچسپ سوالات کر کے سب کو حیران کر دیا بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ پولیس والے بھی اچھے صحافی ہو سکتے ہیں۔

اس کا بخوبی اندازہ پولیس آفیسر صفدر کے امریکی مہمانوں سے انتہائی اعتماد کے ساتھ کئے گئے سوالوں سے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی سیاحت کیلئے آئے ہوئے چار امریکی موٹر سائیکلسٹوں سے پاکستان کے حوالے سے کئی دلچسپ سوالات بھی پوچھے۔ یہ چار امریکی ایڈم، کیون، مشال اور ذی ذی سرگودھا کے مقامی تھانے کے وزٹ پر آئے تو پولیس آفیسر صفدر نے انہیں خوش آمدید کہا۔۔

Courtsy Facebook

پاکستان واقعی ایک خوبصورت ملک ہے

یہاں پولیس آفیسر صفدر کا چار امریکی سائیکلسٹ سیاحوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو بھی وائرل کی جا رہی ہے۔ پولیس آفیسر صفدر کا ان سے پہلا سوال یہ تھا کہ پاکستان آنے کا مقصد کیا ہے۔ چاروں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں سن رکھا تھا کہ یہاں قدرتی خوبصورتی پائی جاتی ہے۔ موٹر سائیکل پر کئی پاکستانی علاقوں کا وزٹ کیا۔ پاکستان واقعی ایک خوبصورت ملک ہے۔

پولیس آفیسر صفدر نے ان سے پاکستان کی سیکیورٹی کے بارے میں بھی سوالات کئے اور پوچھا کہ سیکیورٹی کے اعتبار سے اسے کیسا پایا۔ چاروں کا کہنا تھا کہ پاکستان سیکیورٹی کے حوالے سے محفوظ ترین ملک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی بڑے مہمان نواز اور محبت کرنیوالے لوگ ہیں۔

ان سے پوچھا کہ کیا پاکستان کا منی سوئٹزرلینڈ دیکھا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ سناضرور ہے مگر ابھی وہاں گئے نہیں۔ آئندہ جب بھی پاکستان آئے تو وہاں ضرور جائیں گے۔ البتہ ان کا سوات جانے کا پروگرام ہے۔ کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے کیون کا کہنا تھا کہ انہیں سرگودھا کے کینو نے بہت متاثر کیا۔

یہاں کے کینو کیلی فورنیا کے کینو سے قدرے میٹھے ہیں۔ مشال کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی مٹھائیاں اور حلوہ بہت پسند آیا۔ ذی ذی کا کہنا تھا کہ ان کے امریکہ میں بہت سارے پاکستانی دوست ہیں جنہوں نے انہیں پاکستان کا وزٹ کرنے کا مشورہ دیا۔ذی ذی نے پولیس آفیسر صفدر کو اردو میں کئی جملے بول کر حیران بھی کر دیا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ وہ مزید اردو سیکھنا چاہتی ہے۔ پاکستان آ کر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔ وہ آئندہ بھی پاکستان آ کر اس کے قدرتی حسن کو دیکھنا چاہئیں گے۔

Foreigner Traveller visited DPO Office Sargodha. Pakistan is safest country for foreigner travelers.

Posted by Sargodha Police on Tuesday, 3 March 2020

متعلقہ خبریں

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

2 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 25 لاکھ خاندانوں کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے…

18 گھنٹے
ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت ریلوے پاکستان کی جانب سے پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر…

22 گھنٹے
پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو برطانیہ میں ان کے ڈاکٹرز نے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کردی…

23 گھنٹے
ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

تازہ ترین

پنجاب حکومت بچوں کو گھروں میں پڑھائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث لاک ڈاون کیا گیا ہے اور تعلیمی…

5 گھنٹے
حکومت پنجاب کا بچوں کیلئے تعلیم گھر ٹی وی چینل شروع

عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

چیف جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں اانڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کیس کی سماعت کے دوران…

5 گھنٹے
عدالت عظمٰی کا جیل جانیوالے نئے قیدیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

3 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

3 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے