بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

وزیراعظم کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کا اعلان

Iqra Khan Iqra Khan
75 Views 0 6 دن
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 15روپے کم کرنے کا اعلان
The News
Posted at 24 مارچ-2020

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ خطرہ کورون اسے نہیں بلکہ غلط فیصلوں سے ہو سکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ملک میں لوک ڈاون ہو گیا ہے، ایسا نہیں ہو گا، اس سے ملک تباہ ہو جائے گا۔ عوام کو ضرورت کی ہر چیز مہیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ٹرانسپورٹ بند کرتے ہیں تو اس کے اثرات ہوتے ہیں، ہم نے ملکی حالات سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنے ہیں، میں ایک چیز کلیئر کرنا چاہتا ہوں نیشنل سیکورٹی کونسل کی میٹنگ کے دوران ہی ملک لاک ڈاون ہونا شروع ہو گیا تھا۔ سکولز بند ہو گئے تھے، ٹرانسپورٹ بند تھی۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کی آخری اسٹیج کرفیو ہے۔ کرفیو لگانے سے معاشرے پر بہت برا اثر پڑے گا، ہم نے 70 سالہ تاریخ میں سیکھا نہیں، جیلیں کمزور لوگوں سے بھری پڑی ہیں، عدالتی نظام میں طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ نظام ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسپتالوں میں ایک وقت بہت اچھے تھے، لیکن آہستہ آہستہ پرائیویٹ اسپتال بن گئے اور امرا کے لوگ بیرون ملک چلے گئے۔ اگر میں اٹلی یا فرانس میں ہوتا تو فوری طور پر کرفیو لگانے کا فیصلہ کر دیتا لیکن جب میں پاکستان کے غریب عوام کے بارے میں سوچتا ہوں تو خیال آتا ہے کہ وہ کیسے گزارا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح ہے کہ غریبوں تک کھانا پہنچاوں کیونکہ دیہاڑی دار ملازم کیا کرے گا، روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہے ہیں، کل پتا چلا کہ کراچی پورٹ بند رہے گا اور دالیں کم ہو گئی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لیبر کیلئے ہم 2 سو ارب روپے رکھ رہے ہیں، بیروزگار ہونے والوں کیلئے پلان بنا رہے ہیں، اس کیلئے صوبوں سے بات کر رہے ہیں کہ اگر فیکٹریاں بند ہو گئیں تو کیا کرنا پڑے گا۔ انڈسٹری کیلئے سو ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ دیں گے، میڈیم انڈسٹری اور زرعی شعبہ کیلئے 100 ارب روپے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 ہزار روپے ماہانہ غریبوں کو دیں گے، اس کیلئے 4 ماہ کے دوران ڈیڑھ سو ارب روپے رکھ رہے ہیں، پناہ گاہوں کو بڑھائیں گے، کیونکہ موجودہ پناہ گاہوں پر بہت زیادہ رش ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے 50 ارب روپے رکھے گئے ہیں، تاکہ وہاں پر کسی چیز کی قلت نہ ہو۔ اسپتالوں کیلئے 50 ارب روپے رکھا گیا ہے،کھانے پینے کی چیزیں، گھی پر ٹیکسز ختم کر دیئے گئے ہیں یا کم کر دیئے گئے ہیں تاکہ قیمتیں مزید کم ہو سکیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کی جا رہی ہے۔ 300 یونٹ ماہانی بجلی استعمال کرنے والے عوام اپنا بجلی کا بل 3 ماہ کی اقساط میں ادا کر سکیں گے۔ گیس میں 2000 روپے تک کا بل ادا کرنے والے افراد بھی 3 ماہ میں بل ادا کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

حکومت کا ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران…

4 گھنٹے
حکومت کا ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ

ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کا آئندہ ہفتے راشن پیکیج کو حتمی شکل…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران نے یومیہ مزدوری کرنیوالے مزدوروں اور بیروزگاروں کیلئے پچاس ارب یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے…

20 گھنٹے
ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کا آئندہ ہفتے راشن پیکیج کو حتمی شکل دینے کا اعلان

کورونا قدرتی وائرس نہیں بلکہ لیبارٹری میں تیار کیا گیا، کہانی سامنے…

اقوام متحدہ میں پاکستان کےسابق مستقل مندوب حسین ہارون نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس قدرتی وائرس…

2 دن
کورونا قدرتی وائرس نہیں بلکہ لیبارٹری میں تیار کیا گیا، کہانی سامنے آ گئی

مغربی اور مشرقی ملکی سرحدیں مزید دو ہفتوں کیلئے بند

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مغربی اور…

2 دن
مغربی اور مشرقی ملکی سرحدیں مزید دو ہفتوں کیلئے بند

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

5 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

4 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

حکومت کا ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران…

4 گھنٹے
حکومت کا ہائی ویز سمیت تمام شاہراہیں کھولنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے