بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-February-2020

پچھلی حکومتوں نے انسانی وسائل کے فروغ کونظر انداز کیا، وزیر اعظم

masooma mufferih masooma mufferih
54 Views 0 2 مہینے
وزیر اعظم نے 7 ہزار ملازمین کو ترقیاں دینے کا حکم دیدیا
geo news
Posted at 6 جنوری-2020

پچھلی حکومتوں نے انسانی وسائل کے فروغ کونظر انداز کیا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشرے میں کرپشن سے ملکی ترقی کا عمل جمود کا شکار ہوا، ماضی کی حکومتوں نے انسانی وسائل کے فروغ کونظر انداز کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے ورجینیا یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن سے تعلق رکھنے والے طلبا کے وفد نےملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کو درپیش چیلنجز، موجودہ حکومت کے ایجنڈے، معیشت کو درپیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پربات چیت کی گئی۔

ورجینیا یونیورسٹی کے طلبا کے دورے کا مقصد پاکستان میں بزنس کے مواقع اور سیاحت کے حوالے سے موجود پوٹیشنل کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا لیکن ستر اور اسی کی دہائیوں میں پیسہ اور کرپشن شامل ہوگئے۔ جسکی وجہ سے ملک میں ترقی کا عمل رک گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں انسانی وسائل کا فروغ اور ہیومن ڈویلپمنٹ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ لیکن بد قسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے ملک کے انسانی وسائل کے فروغ کو نظر انداز کیا اور دیگر شعبوں میں اصلاحات پر بھی توجہ نہیں دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانا ہے۔ ملک میں تین مختلف نظام تعلیم کی موجودگی انسانی وسائل کے فروغ اور ترقی کی راہ میں بڑا چیلنج ہے۔ ہماری حکومت یکساں تعلیمی نصاب کیلئے کوشاں ہے۔

معیشت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کاوشوں کی بدولت معیشت میں استحکام آیا ہے اور معاشی اقتصادی اعشاریوں میں واضح بہتری آئی ہے۔ پچاس لاکھ سستے گھروں کی تعمیر و دیگر ترقیاتی منصوبوں اور کاروباری موافق پالیسیوں کی بدولت معیشت میں مزید بہتری آئے گی اور معاشی عمل تیز ہوگا۔

متعلقہ خبریں

پاک بھارت تجارت کی راہ میں مسئلہ کشمیر بڑی رکاوٹ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت میں سنجیدہ حکومت ہوتی تو مسئلہ کشمیر حل ہو…

4 گھنٹے
پاک بھارت تجارت کی راہ میں مسئلہ کشمیر بڑی رکاوٹ، وزیراعظم

پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن…

4 گھنٹے
پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

ڈاکٹرز کیخلاف کریک ڈاون شروع، اسپتالوں سے ریکارڈ طلب

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آمدن اور اثاثے چھپانے پر پشاور کے 14پرائیویٹ اسپتالوں سے ریکارڈ…

3 گھنٹے
ڈاکٹرز کیخلاف کریک ڈاون شروع، اسپتالوں سے ریکارڈ طلب

وزارت مذہبی امور نے بینکوں کو حج درخواستوں کی وصولی سے روک…

اسلام آباد۔ وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی و صولی سے روکنے کا سرکلر جاری کر دیا۔…

10 گھنٹے
وزارت مذہبی امور نے بینکوں کو حج درخواستوں کی وصولی سے روک دیا

تازہ ترین

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔…

5 گھنٹے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ

پاک بھارت تجارت کی راہ میں مسئلہ کشمیر بڑی رکاوٹ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت میں سنجیدہ حکومت ہوتی تو مسئلہ کشمیر حل ہو…

4 گھنٹے
پاک بھارت تجارت کی راہ میں مسئلہ کشمیر بڑی رکاوٹ، وزیراعظم

بھارت میں ٹرمپ کا بڑااستقبال احتجاج سے توجہ ہٹانے کا طریقہ، نیویارک…

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ بھارت میں ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا استقبال احتجاج سے توجہ…

4 گھنٹے
بھارت میں ٹرمپ کا بڑااستقبال احتجاج سے توجہ ہٹانے کا طریقہ، نیویارک ٹائمز

پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن…

4 گھنٹے
پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے