بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

16-December-2019

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Tariq Tariq
311 Views 0 5 مہینے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Posted at 1 اگست-2019

لاہور۔ عمران خان وزیراعظم بننے سے قبل اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے کہتے تھے کہ اگر ایک روپیہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو تو غریب کی جیب پر کتنا دباؤ پڑتا ہے۔ اب انہیں اقتدار میں آئے ایک سال ہو گیا ہے۔ اس دوران پٹرول کی قیمت میں ایک دو نہیں 25 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔

Courtesy Pakistan Today

وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو فریق بنایا

اب شاید ان کیلئے ایسا کرنا معمول کی بات ہے۔ گزشتہ روز بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 روپے 85 پیسے اضافہ کیا گیا۔ اس فیصلے کو اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔

پٹرول کی قیمت بڑھانے کیلئے کابینہ سے بھی منظوری نہیں لی

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ غیر قانونی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستیں پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ میں دائر ہیں۔ان درخواستوں کا فیصلہ آنے تک اس کی قیمتوں میں نیا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔

پٹرول کی قیمت بڑھانے کیلئے حکومت نے کابینہ سے بھی منظوری نہیں لی۔ عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ واضح رہے حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کی کئی شرائط پیشگی مان لی تھیں جن میں سے ایک ستمبر تک پٹرول کی قیمت 120 روپے تک بڑھانے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

وفاقی پولیس کے یونیفارم میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

وفاقی پولیس کے یونیفارم میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ابتدائی طور پر کیمرے ناکوں…

2 گھنٹے
وفاقی پولیس کے یونیفارم میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پی اسی ڈی پی پلس منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پی ایس ڈی پی پلس منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ…

4 گھنٹے
حکومت کا پی اسی ڈی پی پلس منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ

پی آئی سی حملے میں پولیس کے طرزعمل پر انکوائری کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی) حملے میں انتظامیہ کی غفلت اور پولیس کے طرز…

7 گھنٹے
پی آئی سی حملے میں پولیس کے طرزعمل پر انکوائری کا فیصلہ

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا خطے میں امن کو یقینی بنانے…

وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم قرار دیدیا…

8 گھنٹے
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا خطے میں امن کو یقینی بنانے پرغور

تازہ ترین

عمران خان کے لیے بحرین کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

بحرین حکومت وزیراعظم عمران خان کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دے گی۔ عمران خان بحرین…

1 گھنٹہ

عابد علی کا عالمی ریکارڈ بیٹی کی وجہ سے بنا۔ والدہ

قومی کرکٹر عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے میچ میں سنچری سکور کرنے والے پہلے…

46 منٹ

پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ تو بارش اور کم روشنی کی بدولت ڈرا پر ختم…

39 منٹ
پاکستان اور سری لنکن کرکٹرز کے اسلام آباد میں سیر سپاٹے

امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

امریکا میںمردہ انسانوں سے کھاد بنانے کا قانون منظور ہوتے ہی ایک امریکی کمپنی نے اس پر کام…

47 منٹ
امریکا نے مردہ انسانوں سے بھی کام لینا شروع کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے