بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

وزیراعظم نے مسافر ٹرینیں بند کرنے کی منظوری دیدی

Iqra Khan Iqra Khan
71 Views 0 6 دن
ملک بھر میں مسافر ٹرینیں بند، نوٹیفیکیشن جاری
dawn
Posted at 24 مارچ-2020

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں مسافر ٹرینیں بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر میں وزیر ریلوے شیخ رشید، چیئرمین حبیب الرحمن، سی ای او ریلوے دوست علی لغاری، چیف آپریٹنگ آفیسر عامر بلوچ سمیت دیگر افسران نے ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس میں آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں مسافر ٹرین آپریشن 31 مارچ تک مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جسے چند منٹوں میں ہی واپس لے لیا گیا تاہم کچھ دیر بعد وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں مسافر ٹرینوں کی بندش کے وزارت ریلوے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔

ریلوے نے ٹرینوں کی بندش کا نوٹیفکیشن اپنے آفیشل پیج پر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ٹرین آپریشن 31 مارچ تک ملتوی کیا گیا ہے اور آج رات 12 بجے سے کوئی نئی مسافر ٹرین نہیں چلے گی۔ اس دوران صرف مال بردار ٹرینیں ہی چلیں گی جبکہ ٹرین آپریشن بند ہونے کے باوجود ملازمین کی چھٹی نہیں ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹرینوں میں ریزرویشن کی بکنگ بھی بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ جن مسافروں نے پہلے سے مختلف ٹرینوں کی بکنگ کروائی تھی ان کو ری فنڈ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 195 ملکوں تک پھیل چکا ہے جس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور وبا سے متاثر ایک لاکھ سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 892 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سندھ میں 394، پنجاب میں 249، گلگت بلتستان میں 80، خیبرپختونخوا میں 38، اسلام آباد میں 15 اور بلوچستان میں 110 اور آزاد کشمیر میں 1 ہے۔

متعلقہ خبریں

ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کا آئندہ ہفتے راشن پیکیج کو حتمی شکل…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران نے یومیہ مزدوری کرنیوالے مزدوروں اور بیروزگاروں کیلئے پچاس ارب یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے…

21 گھنٹے
ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کا آئندہ ہفتے راشن پیکیج کو حتمی شکل دینے کا اعلان

کورونا قدرتی وائرس نہیں بلکہ لیبارٹری میں تیار کیا گیا، کہانی سامنے…

اقوام متحدہ میں پاکستان کےسابق مستقل مندوب حسین ہارون نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس قدرتی وائرس…

2 دن
کورونا قدرتی وائرس نہیں بلکہ لیبارٹری میں تیار کیا گیا، کہانی سامنے آ گئی

مغربی اور مشرقی ملکی سرحدیں مزید دو ہفتوں کیلئے بند

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مغربی اور…

2 دن
مغربی اور مشرقی ملکی سرحدیں مزید دو ہفتوں کیلئے بند

باجماعت نماز پر حکومتی پابندی ہماری رائے کے خلاف ہے، مفتی تقی…

معروف عالم دین اور شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مساجد…

3 دن
باجماعت نماز پر حکومتی پابندی ہماری رائے کے خلاف ہے، مفتی تقی عثمانی

تازہ ترین

امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ تک…

5 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

4 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

3 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے