بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

02-April-2020

پاکستانی خواجہ سرا نے عالمی ایوارڈ دی گالاز اپنے نام کرلیا

Iqra Khan Iqra Khan
79 Views 0 2 مہینے
پاکستانی خواجہ سرا نے عالمی ایوارڈ دی گالاز اپنے نام کرلیا
geo tv
Posted at 11 فروری-2020

پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی نے عالمی ایوارڈ دی گالاز اپنے نام کرلیا۔

دی گالاز ایوارڈ کی تقریب آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں منعقد ہوئی، جس میں خواجہ سرا نایاب علی کو عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔ اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا نایاب علی پاکستان کی وہ پہلی شخصیت ہیں جنہیں آئر لینڈ کے سالانہ ایل جی بی ٹی پلس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس ایوارڈ کیلئے امیدواروں کی نامزدگی تین اداروں ایمنسٹی انٹرنیشنل، فرنٹ لائن ڈیفینڈرز اور نیشنل ایکس فاؤنڈیشن نے کی ہے۔ رواں برس اس ایوارڈ کیلئے پوری دنیا سے 4 لوگوں کو نامزد کیا گیا تھا جن کا تعلق برازیل، قازقستان، کرغزستان اور پاکستان سے ہے۔

نایاب علی کو یہ ایوارڈ خواجہ سراوں کی فلاح و بہبود، حقوق، انصاف اور قانون سازی کیلئے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں دیا گیا ہے۔

نایاب علی ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ شہری ہیں۔ وہ ڈاکٹر بننے کے خواہشمند تھے لیکن این ٹی ایس ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے یہ خواہش ادھوری رہ گئی۔ بعدازاں انہوں نے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور ساتھ ہی مذہبی تعلیم بھی حاصل کی۔

نایاب علی نے ٹرانسجینڈر رائٹس پروٹیکشن ایکٹ، ٹرانسجینڈر رائٹس ویلفیئر پالیسی منظور کروانے سمیت دیگر اہم کام انجام دیئے ہیں۔ انہوں نے 2017 میں پاکستان کا پہلا ٹرانسجینڈر اسکول اوکاڑہ میں بنایا۔ پاکستان میں پہلی بار سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں ٹرانس جینڈر رائٹس کنسلٹنٹ کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کرائی۔

نایاب علی نے اسلام آباد پولیس کیلئے بھی ایک پالیسی ترتیب دی تھی جس میں انہوں نے عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کے حوالے سے طریقہ کار پیش کیا ہے۔

نایاب علی پاکستان کے پہلے خواجہ سرا ہیں جنہوں نے سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی پارٹی کے ٹکٹ پر اوکاڑہ سے 2018 میں الیکشن بھی لڑا جس میں انہیں 1197 ووٹ ملے تھے۔

متعلقہ خبریں

جاپان نے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر امداد دیدی

جاپان نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 20 لاکھ ڈالر امداد فراہم کردی ہے۔ سماجی رابطہ…

12 گھنٹے
جاپان نے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر امداد دیدی

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

16 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 25 لاکھ خاندانوں کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے…

1 دن
ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت ریلوے پاکستان کی جانب سے پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر…

2 دن
پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین

پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

اسلام آباد۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 21 مارچ کو اپنی تمام ملکی اور غیر ملکی فضائی آپریشن…

8 گھنٹے
پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

نجی چینل سٹی 42 پر سرکاری کورونا مشینری استعمال کرنے کا الزام

لاہور کے ایک میڈیا گروپ سٹی 42 نیوز نیٹ ورک میں کورونا سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال…

9 گھنٹے
نجی چینل سٹی فور24 پر سرکاری کورونا مشینری استعمال کرنے کا الزام

بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا…

نیویارک۔ کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد عالمی پابندیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر…

10 گھنٹے
بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا مطالبہ

ٹینس کے سب سی بڑے ٹورنامنٹ ومبلڈن کی منسوخ کا بھی امکان

لندن۔ دنیائے ٹینس کا سب سے بڑا اور ٹینس کیلنڈر کے چار گرینڈ سلام ٹورنامنٹس میں سے تیسرے…

11 گھنٹے
ٹینس کے سب سی بڑے ٹورنامنٹ ومبلڈن کی منسوخ کا بھی امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے