بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

نادرا دفاتر عوام کیلئے کھول دیئے گئے

Iqra Khan Iqra Khan
65 Views 0 4 ہفتے
نادرا دفاتر عوام کیلئے کھول دیئے گئے
Pakistan Herald
Posted at 4 مئی-2020

ملک بھر میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفاتر آج سے عوام کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔

نادرا کے دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح 10 سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔

شہری دفاتر پر آنے سے پہلے معلومات کیلئے نادرا سینٹر 7000 پرکال ضرورکریں، نادرا دفاتر میں داخلے کیلئے ماسک، سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔

نادرا دفاتر کے اندر اور باہر دی گئی ہدایات پر عمل اور حفاظتی دوری رکھنا بھی لازمی ہے۔نادرا ملازمین کو بھی دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نادرا دفاتر کھولنے سے قبل اسلام آباد کے دفاتر میں شہریوں کو بلا کر حفاظتی اقدامات کی پریکٹس بھی کرائی گئی تھی۔

نادرا کا کہنا ہے کہ ستمبر 2019 سے 30 جون 2020 تک زائد المیعاد شناختی کارڈ کی مدت جولائی 2020 تک بڑھائی جا چکی ہے۔

نادرا کے مطابق ابھی نئی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک تصدیق والے شہریوں کو ترجیح دی جائے گی جبکہ شہری شناختی کارڈ کی وصولی کیلئے 15 مئی کے بعد رجوع کریں۔

کراچی میں نادرا دفاتر کھلتے ہی دفاتر کے باہر شہریوں کی قطاریں لگ گئی ہیں، دفاتر کے باہر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، نادرا دفاتر آنے والے شہریوں کے جسم کا درجہ حرارت بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں بھی نادرا آفس کے باہر بھی سماجی فاصلے رکھنےکی ہدایات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، خواتین و مرد کی لمبی قطاروں میں کورونا سے بچاو کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر نے نادرا دفاتر کھولنے کی سفارش کی تھی۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کچھ افراد کے انگوٹھے کے نشانات کے مسائل درپیش ہیں اور کچھ افراد کے والد فوت ہو چکے مگر ڈیتھ سرٹیفکیٹ نادرا میں رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث ان کو رقم کے حصول میں مسائل درپیش ہیں، اس لئے نادرہ دفاتر کھولنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز، دعاوں کی اپیل

مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی طبیعت کافی ناساز ہے اور ڈاکٹر نے ان کو گھر پر آرام…

10 گھنٹے
مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز، دعاوں کی اپیل

مخصوص شعبے بند رہیں گے، باقی سب کھول رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں چند مخصوص شعبے بند رہیں گے اور باقی سب…

1 دن
چند شعبے بند رہیں گے اور باقی سب کھول رہے ہیں، وزیراعظم

طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافر کی جگہ اہلخانہ نے کسی اور…

کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک مسافر شبیر احمد کے ورثا نے اس کی جگہ…

1 دن
طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافر کی جگہ اہلخانہ نے کسی کو اور دفنا دیا

بھارت کا 2 پاکستانی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

بھارت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں، پاکستانی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا…

1 دن
بھارت کا 2 پاکستانی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

8 منٹ
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

5 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

6 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے