بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

ملتان سٹیڈیم میں کس کیخلاف چینی چور کے نعرے لگ گئے

Tariq Tariq
31 Views 0 1 مہینہ
ملتان سٹیڈیم میں کس کیخلاف چینی چور کے نعرے لگ گئے
GEO
Posted at 28 فروری-2020

ملتان۔ پرسوں ملتان سٹیڈیم چینی چور کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اب اس کی بازگشت سینیٹ میں بھی گونجتی رہی۔ ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے آٹے اور چینی بحران پر ایف آئی اے کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ یہ ہمیں کہتے تھے کہ خارجہ امور کا وزیر نہیں ہے۔

یہ نعرے اس شخص کیخلاف لگے جو جہاز میں بندے بھر بھر کر لاتا اور سلیکیٹ کراتا

اب ان کے دور میں صحت کا وزیر نہیں، سمندر پار پاکستانیز اور اطلاعات کا وزیر نہیں ہے۔ اب حد یہ ہے کہ کورونا وائرس پاکستان پہنچ گیا ہے مگر صحت کا وزیر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی بحران پر پرسوں ملتان سٹیڈیم میں چینی چور کے نعرے گونجتے رہے۔

یہ نعرے اس شخص کیخلاف لگے جو جہاز میں بندے بھر بھر کر لاتا اور سلیکیٹ کراتا تھا، مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کی امیدیں ٹوٹ رہی ہیں مگر حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چینی کی قیمت میں اضافے کی تحقیق ایف آئی اے سے کرائے۔

ایف آئی اے کو تحقیقاتی رپورٹ پر 20 سوال دینے کا مطلب یہی ہے کہ آپ تحقیق کرانا نہیں چاہتے۔ آپ اپنے بندوں کو بچانا چاہتے ہیں۔ چینی بحران کی رپورٹ حکومت ایوان میں کیوں پیش نہیں کرتی؟۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چینی بحران کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے اور اس میں ملوث لوگوں کو سزا ملنی چاہئے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں ملک بھر میں گندم بحران کے باعث آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلوگرام پہنچ گئی تھی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بحران پر قابو پانے کیلئے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی۔

تاہم گندم پہنچانے تک نئی گندم کی فصل مارکیٹ میں آ جائے گی جس سے ایک نیا بحران جنم لے سکتا ہے۔ وزیراعظم کو گندم اور چینی بحران کے ذمہ داران کی رپورٹ بھجوائی گئی تھی جس پر ان کی جانب سے اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

3 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 25 لاکھ خاندانوں کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے…

17 گھنٹے
ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت ریلوے پاکستان کی جانب سے پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر…

21 گھنٹے
پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو برطانیہ میں ان کے ڈاکٹرز نے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کردی…

23 گھنٹے
ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

تازہ ترین

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

4 گھنٹے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

3 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

3 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

2 گھنٹے
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے