بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

ملک بھر میں یوم توبہ، صرف انتظامیہ کو مسجد میں تراویح کی اجازت

Iqra Khan Iqra Khan
61 Views 0 1 مہینہ
ملک بھر میں یوم توبہ، صرف انتظامیہ کو مسجد میں تراویح کی اجازت
SUCH TV
Posted at 24 اپریل-2020

ملک بھر میں آج یوم توبہ اور یوم نجات کے طور پر منایا جارہا ہے جبکہ سندھ میں مسلسل پانچویں جمعے کو بھی دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاون ہے۔

ملک بھر میں آج یوم توبہ منایا جارہا ہے، نماز جمعہ کے بعد اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی بخشش اور رحمت کی دعائیں مانگی جائیں گی۔

دوسری جانب سندھ میں مسلسل پانچویں جمعے کو بھی دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک لاک ڈاون سخت رہے گا۔ شہپر بھر کی دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سڑکوں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے نماز تراویح کو محدود کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صرف مسجد انتظامیہ کو ہی مسجد میں تراویح پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ 4 جمعہ کی طرح اس جمعہ کو بھی صوبے بھر میں دوپہر 12 سے 3 بجے تک سخت لاک ڈاون ہوگا جس میں مسجد میں متعین لوگ باجماعت نماز پڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تراویح کیلئے بھی یہی طریقہ کار اپنایا جائے گا کہ متعین لوگ ہی نماز تراویح مسجد میں پڑھیں اور باقی لوگ گھروں میں تراویح ادا کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے صدر مملکت عارف علوی سے فون پر ات کی ہے اور انہوں نے مساجد کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اگر کسی وقت وفاقی یا صوبائی حکومت کو یہ محسوس ہوا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حالات خراب ہوتے جارہے ہیں یا اور خراب ہونے کا خدشہ ہے تو حکومت اس پالیسی کو تبدیل کرسکتی ہے اور اس معاہدے کی بنا پر ان فیصلوں کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ طبی ماہرین کے مطابق اگلے 15 دن بہت اہم ہیں اس لئے ان میں لاک ڈاون سخت کریں گے، لہٰذا تراویح عوام گھروں میں پڑھیں، یہ فیصلے ہم نے ڈاکٹروں اور ماہرین کی مشاورت سے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری علما کرام سے درخواست ہے کہ حکومت سے تعاون کریں، ہمارے اسپتال بھر گئے ہیں، اگر یہ فیصلے غلط ہیں تو اللہ پاک ہماری نیت دیکھ کر معاف کردے گا۔

واضح رہے کہ 20 اپریل وزیر اعظم عمران خان سے علمائے کرام نے ملاقات کی تھی جبکہ ایک اجلاس بھی ہوا تھا جس میں رمضان المبارک میں عبادت کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاو کی تدابیر پر مشاورت کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 237 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پنجاب میں 4767، سندھ میں 3671، خیبرپختونخوا میں 1541، بلوچستان میں 607، گلگت بلتستان میں 300، اسلام آباد میں 214 اور آزاد کشمیر میں 55 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 27 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 1 لاکھ 91ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 7 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز، دعاوں کی اپیل

مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی طبیعت کافی ناساز ہے اور ڈاکٹر نے ان کو گھر پر آرام…

9 گھنٹے
مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز، دعاوں کی اپیل

مخصوص شعبے بند رہیں گے، باقی سب کھول رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں چند مخصوص شعبے بند رہیں گے اور باقی سب…

1 دن
چند شعبے بند رہیں گے اور باقی سب کھول رہے ہیں، وزیراعظم

طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافر کی جگہ اہلخانہ نے کسی اور…

کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک مسافر شبیر احمد کے ورثا نے اس کی جگہ…

1 دن
طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافر کی جگہ اہلخانہ نے کسی کو اور دفنا دیا

بھارت کا 2 پاکستانی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

بھارت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں، پاکستانی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا…

1 دن
بھارت کا 2 پاکستانی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

23 منٹ
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

5 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

6 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

6 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے