بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

11-July-2020

یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی

Mustanirah Kiran Mustanirah Kiran
86 Views 0 1 مہینہ
یکم جون سے مزید مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی
propakistani
Posted at 29 مئی-2020

پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث کئے گئے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مزید 10 ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مزید ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان وزیر ریلوے شیخ رشید کل لاہور میں کریں گے۔ مزید ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث کیا گیا۔

اس بارے میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی ہے جبکہ مزید مشاورت کیلئے کل ریلوے حکام کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹرینوں میں حفاظتی تدابیر مزید سخت کرنے کی گائیڈ لائنز پر مشاورتکی گئی ہے جبکہ آن لائن بکنگ، سیٹوں میں فاصلہ اور مسافروں کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔

تمام ریلوے اسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کئے جائیں گے جبکہ ٹکٹ کلکٹر، ایس ٹیز اور پولیس سمیت ریلوے عملے کیلئے ماسک اور اقدامات حفاظتی تدابیر طے کی جائیں گی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کا کہنا ہےکہ یکم جون سے مزید 10 مسافر ٹرینیں چلا رہے ہیں جس کے بعد 142 مسافر ٹرینوں میں سے 40 ٹرینیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کو ایس او پیز کے تحت چلایا جائے گا، انٹرنیٹ کےذریعے بکنگ کے ساتھ بکنگ دفاتر بھی کھلے رہیں گے، ٹرینوں کی بندش سے ریلوے کو ماہانہ 5 ارب روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کے پیش نظر ملک بھر میں بین الاقوامی و علاقائی فضائی آپریشن سمیت ٹرین سروس بھی بند تھی۔

حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد محدود پیمانے پر علاقائی فضائی آپریشن اور ٹرینیں چلانے کی اجازت دی جس کے بعد وزارت ریلوے نے 10 مئی سے محدود ریلوے آپریشن کا آغاز کیا۔

متعلقہ خبریں

قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

قطر ائیرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قطر…

12 گھنٹے
قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

پتنگ اڑانے پر ایک سال کی سزا ہو گی

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔…

14 گھنٹے
پتنگ اڑانے پر ایک سال کی سزا ہو گی

لاہور میں نیا شہر بسانے کیلئے علیحدہ اتھارٹی کا قیام

پنجاب حکومت نے لاہور میں نیا شہر بسانے کیلئے علیحدہ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع…

17 گھنٹے
لاہور میں نیا شہر بسانے کیلئے علیحدہ اتھارٹی کا قیام

تمام بینکوں کے اوقات کار تبدیل ہو گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پہلے والے اوقات کار…

2 دن
تمام بینکوں کے اوقات کار تبدیل ہو گئے

تازہ ترین

قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

قطر ائیرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قطر…

12 گھنٹے
قطرائیرویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات…

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سابق کپتان سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پر…

13 گھنٹے
پی سی بی نے سلیم ملک اور دانش کنیریا کو پابندی معاملات پرجواب دیدیا

عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر…

وزیراعظم عمران خان نے متوقع آٹا بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سرکاری گندم فوری طور پر مارکیٹ…

13 گھنٹے
عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر دیا

پتنگ اڑانے پر ایک سال کی سزا ہو گی

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔…

14 گھنٹے
پتنگ اڑانے پر ایک سال کی سزا ہو گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے