بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

بلوچستان میں لاک ڈاون میں 15 روز کی توسیع کردی گئی

Mustanirah Kiran Mustanirah Kiran
58 Views 0 1 مہینہ
بلوچستان میں لاک ڈاون میں 15 روز کی توسیع کردی گئی
SAMAA
Posted at 5 مئی-2020

بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے جاری لاک ڈاون میں 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی ہے اور آج دوپہر 12بجے ختم ہونے والے لاک ڈاون میں مزید 15 دن کی توسیع کرتے ہوئے اسے 19مئی تک بڑھادیا گیا ہے۔

صوبے میں خاتون اور بچوں کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔ بین الاضلاعی و بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے۔ دس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی اور سماجی و مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی برقرار ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبے کے تعلیمی ادارے بھی 31 مئی تک بند رہیں گے جبکہ شاپنگ مالز، سنیماگھر، شادی ہالز، ہوٹل، شوروم، درگاہوں اور درباروں پر آمد و رفت پر بھی پابندی برقرار ہے۔

لاک ڈاون کے دوران تعمیراتی سامان فراہم کرنی والی دکانیں وگودام، اشیا خوردونوش کی دکانیں، زراعت سے منسلک کاروبار، پیٹرول پمپ،کال سینٹرز، غیر سرکاری و فلاحی نتظیموں کے دفاترکھولے جا سکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق جن دکانوں، کاروباروں اور دفاتر کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے انہیں کورونا وائر س سے بچاو کی حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث وفاقی حکومت نے ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاون میں 9 مئی تک توسیع کر دی تھی۔

متعلقہ خبریں

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

58 منٹ
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

لاہور میں داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق داتا…

5 گھنٹے
داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر دیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں…

23 گھنٹے
بھارتی خفیہ اہلکاروں کی قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنرسے بدتہذیبی

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا…

1 دن
ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمتعدد مارکیٹیں سیل، دکاندار گرفتار

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

58 منٹ
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

36 منٹ
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

8 منٹ
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

41 منٹ
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے