بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

01-April-2020

کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

Iqra Khan Iqra Khan
48 Views 0 4 ہفتے
کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی
jang, dunya news
Posted at 6 مارچ-2020

کراچی کے علاقہ گولیمار نمبر 2 میں رہائشی عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہوگئی جبکہ 24 افراد زخمی ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کراچی کے علاقہ گولیمار نمبر 2 میں گزشتہ روز 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی تھی، جس سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے جبکہ 24 افراد زخمی ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آپریشن میں ڈسٹرکٹ و سٹی انتظامیہ، پاک آرمی، سندھ رینجرز، پولیس، فائربریگیڈ، ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفئیر سمیت مختلف ریسکیو اداروں کے رضاکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

رات گئے تک ملبے سے 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں اور آج صبح تک مزید 5 افراد کی لاشیں اسپتال پہنچائی گئیں جن میں 10 سے زائد تعداد خواتین کی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو کا کہنا ہے کہ ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، اسی بنا پر ریسکیو آپریشن میں احتیاط کی جارہی ہے۔ ملبہ اس لئے بھی احتیاط سے اٹھایاجا رہا ہے کہ اطراف کی مزید عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے۔ قریبی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے، ریسکیو آپریشن آج دن بھر جاری رہ سکتا ہے۔

واقعے پر صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات پر سخت ایکشن لیا جائے گا، اس وقت تمام توجہ ریسکیو آپریشن اور ملبے میں دبے افراد کو جلد از جلد نکالنے پر ہے۔

متعلقہ خبریں

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

3 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 25 لاکھ خاندانوں کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے…

16 گھنٹے
ڈویژنل لیبارٹریز کیلئے 62 کروڑ روپے جاری کر دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب

پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت ریلوے پاکستان کی جانب سے پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر…

20 گھنٹے
پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو برطانیہ میں ان کے ڈاکٹرز نے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کردی…

22 گھنٹے
ڈاکٹرز کی نواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

تازہ ترین

چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد گوشت کی اس مارکیٹ کو کھول دیا گیا ہے…

4 گھنٹے
چین میں کورونا پھیلانے والی گوشت مارکیٹ کو دوبار کھول دیا گیا

امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال…

3 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے

سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر…

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ مسلمان…

3 گھنٹے
سعودی وزیر حج کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں موخر کرنے پر زور

ملک میں کورونا وائرس بڑھے گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب 15جنوری کو ہمیں پتا چلا کہ چین میں کورونا…

3 گھنٹے
ملک میں کورونا وائرس بڑھے گا، وزیر اعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے