بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

کراچی میں عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، متعدد ملبے تلے دب گئے

Iqra Khan Iqra Khan
70 Views 0 1 مہینہ
کراچی میں عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، متعدد ملبے تلے دب گئے
such tv
Posted at 5 مارچ-2020

کراچی کے علاقہ ضویہ سوسائٹی میں 3منزلہ عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

کراچی کے علاقہ رضویہ سوسائٹی کے قریب گولیمار نمبر 2 میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

عمارت کا خستہ حال گراونڈ فلور مکمل طور پر بیٹھ گیا جس کی وجہ سے پوری عمارت گری۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں تاہم تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاقہ مکین بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ریسکیو آپریشن کیلئے بھاری مشینری بھی طلب کی گئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ اس عمارت میں 4 خاندان رہائش پذیر ہیں۔ عمارت گرنے سے متعدد افارد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ عمارت کے پاس کھڑی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی ملبے تلے دب گئی ہیں۔ بلڈنگ زیادہ پرانی نہیں اور اسے 3 سے 4 سال پہلے ہی تعمیر کیا گیا تھا۔

ریسکیو حکام نے اب تک 5 افراد کو ملبے کےنیچے سے نکال لیا ہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق واقعے میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کو فاطمہ بلڈنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ عمارت کے پشتے کمزور تھے جو عمارت کے گرنے کی وجہ بنے ہیں۔ عمارت گرنے سے قریبی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے جسے خالی کروا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی رپورٹ اور عمارت کی تعمیر سے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

فضائی حدود کی خلاف ورزی، پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار…

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کا کواڈ کاپٹر…

2 گھنٹے
فضائی حدود کی خلاف ورزی، پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

16 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

ای سی سی نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد آمد ہے۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی…

19 گھنٹے
ای سی سی نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

تازہ ترین

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

5 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

5 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس…

4 گھنٹے
کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے